ازقلم: محمد ابوذر مفتاحی!
امارت شرعیہ، مسلمانوں کا ایک عظیم ملی،دینی تعلیمی،و سماجی ،اور رفاہی فلاحی ایک با وقار تنظیم ہے،امارت شرعیہ، کی سو سالہ خدمات کی تاریخ پر محیط ہیں، جو الحمداللہ ماضی بھی بڑا روشن و تابناک رہا ہیں،حال بھی الحمداللہ فاضل نوجوان ،صلاحیت وصالیحت کے پہاڑ علم و عمل کے پیکر تقریر وتحریر کے شہسوار خانوادے رحمانی وقاسمی کے اسلاف کی روایات کے آمین، امارت شرعیہ، بہار اڑیسہ وجھارگنڈ کے نائب امیر شریعت ازہر ہند دارالعلوم وقف دیوبند، کے ممتاز استاد حدیث و تفسیر ،حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب مدظلہ العالیٰ کی قیادت میں،اور امارت شرعیہ، کے فعال و متحرک و تجربہ کار قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی مدظلہ صاحب کے نگرانی میں الحمداللہ مستقبل میں بھی امارت شرعیہ، منصوبہ بند و سلیقے کے ساتھ ہر شعبہ میں وسعت و توانائی کے ساتھ دن رات ترقی کی طرف رواں دواں ہے،
امارت شرعیہ، کے بانی مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد رح اپنے زمانے کے مستند اکابر علماء امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد قطب دوران مولانا سید محمد علی مونگیری رح مولانا شاہ بدرالدین قادری سجادہ نشین مجیبیہ پھلواری شریف اپنے رفقاء کی تائید و حمایت سے ، 26 جون 1921ء امارت شرعیہ کا قیام عمل میں آیا، ایک لمبی تاریخ ہیں، امارت شرعیہ قیام کے شروع دن سے ہی100سو سالوں سے انسانیت کی بنیاد پر، مزہب سے اوپر اٹھ کر ہر محاذ پر رہنمائی کی تھی، کررہی ہیں،انشاء اللہ آپ حضرات کا تعاون رہا تو، ہمیشہ دن رات رہنمائی کرتی رہی گئ انشاءاللہ العزیز امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، امارت شرعیہ مسلمانوں کی ایک شرعی ضرورت اور مینار نور کی حیثیت رکھتی ہیں،امارت شرعیہ میں مختلف شعبہ جات ہیں،جیسے شعبہ تبلیغ و تنظیم، دارالقضاء، دارالافتاء، تحفظ مسلمین،شعبہ تعلیم،شعبہ امور مساجد،بیت المال،شعبہ خدمت خلق،شعبہ دارالاشاعت،وغیرہ قائم ہیں،جو امارت شرعیہ،کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت سر گرم ہیں،حاصل یہ ہوا،اسلام جس اجتماعی زندگی کا مسلمانوں سے مطالبہ ہے ،موجودہ دور میں امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ اس کی بہترین عملی شکل ہے،امارت شرعیہ ہر محاذ پر کام کرتی ہیں، یا سیلاب کا مرحلہ ہو یا آتشزدگی کا مرحلہ ہو یا فرقہ وارانہ فسادات ہو یا اسمبلی کا کوئی فتنہ کھڑا ہوا ہو یا رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ ہو یا ملت اسلامیہ پر کوئی آنچ آئی ہو یا حکومت سے پنجہ آزمائی کا مرحلہ ہو تو اسکا مقابلہ جس تنظیم جس تحریک نے بے باکی و جرأت مند ی سے کی اس تنظیم کا نام امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھاڑ کھنڈ ہے، آمین یا رب العالمین