فیملی کاؤنسلنگ (قسط:3)

ازقلم: عبدالعظیم گوونڈی، ممبئی
9224599910

Meaning of counsling
کاؤنسلنگ ایک ظاہری کارکردگی External Performance ہےجو جسمانی وجود کے حواص خمسہ کو استعمال کر تے ہوئے انجام دی جاتی ہے ۔ان میں دماغ اور نفسیات ذیادہ اہمیت کے حامل ہیں ۔فرد کے روّیہ، سلوک ،جذبات اور جسمانی وجود سے صادر ہونے والی حرکات وسکنات خیر وشر کی تمیز فرد کی فطرت میں رکھ دی گئی ہے ۔جب انسان اپنے استعاری وجود Metaphysical Entity سے آگاہ ہونے لگتا ہے تو ادراک وعلم کے ذریعہ بیرون سے اندرون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے اور اپنی حقیقی قوت Real Potential سے آشنا ہوتا ہے ۔

The Importance of counsling

کاؤنسلنگ کی ضرورت واہمیت

معاشرے کو دیکھیے اور حالات کا جائزہ لیجئے تو بے شمار مسائل سر اٹھائے کھڑے ہیں ۔بہت سے معاملات تو محض صحیح اور ماہرانہ مشورہ نہ ملنے کی وجہ سے اُلجھ کر رہ گئے ہیں ۔وہ افراد جن کی زندگی میں اکتاہٹ، تنہائی، مایوسی، رنج وغم، بوریتBoredom محرومی وناکامی، پست ہمّتی، اندیشے، ترّد، حزن وملال، گوشہ نشینی، ٹال مٹول، بغض و عناد، حسد، غصّہ، انانیت ہیں ان کی شخصیت احساس کمتری اور منفی سوچ کے سبب گہنا جاتی ہے ۔

ان کی صلاحیتوں میں ارتقاء ونشونما ٹھٹھر جاتی ہے –
آئیے ہم غور کریں کہ دراصل کیوں ہم احساس محرومی، احساس ذلّت و توہین، نفرت، احساس جرم، اور غلط فہمی کے دلدل سے چڑ چڑے غصہ ور،Hyepertension ہوتے جارہے ہیں ؟۔رواداری Tolerance سےکیوں ہم دور بھاگتے ہیں؟ ۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں ۔وہ مجھ سے اچھا گمان رکھتا ہے تو میں اس کے ساتھ اچّھا معاملہ کرتا ہوں اور اگر وہ بُرا گمان رکھتا ہے تو میں بھی وہی سلوک کرتا ہوں ۔(احمد،مسلم)بنی کریم صلی الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا
گمان، اٹکل اور بے بنیاد قیاس آرائیوں سے بچو کہ گمان بڑا جھوٹ ہے۔(مشکوٰۃ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے