ایک اپیل:20 اپریل کو عالمی یوم درود وصلوات منائیں!

تحریر: مفتی ضیاءالحق قادری فیضی
جہاں مختلف طریقوں سے اور شاطر حربوں سے ساری دنیا میں مسلمانوں کے تقدس کو تارتار کیاجارہا ہےظالموں کے ظلم سے مظلمومیت کا جنازہ نکالا جا رہا ہے اور انبیاء علیہم السلام اور اصحاب رسول الله صلى اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قبروں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے بہت سے مسلمانوں معاشروں کی اخوت محبت کی بنیاد صفحہ ہستی سے مٹانے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے سرکار محمد صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور شخصیت پر گھناونے اور نا زیبا کلمات کا استعمال کیا جا رہاہے وہاں اس قسم کے جملے جاہلانہ حملے عقل سے عاری مظاہرے رحم ہمدردی اور اللہ پاک کے خوف کا ثبوت نہیں دیتے بلکہ اس طرح کے عمل انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات کو پامال کرتے ہیں چہ جائےکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رحمت کاملہ کو اپنی زندگیوں میں اجاگر کرنے کے بہترین طریقہ عمل اس کے محبوب نبی جناب محمد صلی الله علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنا ہے ہم آج پیر ٢٠اپریل ٢٠٢٠ ء کو عالمی یوم درود وصلوت منانے کا اعلان کرتے ہیں ۔اس دن کو یادگار بنانے کے لئے اور اپنے آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم سے محبت اور غلامی کا ثبوت پیش کرنے کے لیے ہم تمام مسلمانان اسلام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس دن مسجدوں اور مدرسوں و خانقاہوں اور گھروں میں جمع ہو کر مغرب کی نماز کے بعد انفرادی یا اجتماعی طور پر اللهم صل على محمد ٢٠٠٠درودصلوات یا نعت ومنقبت یا اور کوئی پسندیدہ عمل کا نذرانہ سرکار کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش فرمائیں ۔
ہمیں یقین کامل ہے اس خاموش طرز عمل محبت کے ذریعے ہم اپنی آواز اور قوت کا بخوبی مظاہرہ کر سکتے ہیں اور یقیناً لاکھوں کروڑوں درودو سلام کی برکت سے ہم اللہ سبحانہ تعالیٰ کی رحمت کاملہ اور مددحاصل کر سکتے ہیں اور جب اللہ پاک کی  رحمت کاملہ اورمدد حاصل ہوگی تونہ صرف کائنات میں موجود دیگر قوتوں کو مسلمانوں کی قوت کا اندازہ ہو جائے گا بلکہ یہ عمل مومنین کے دکھی دلوں کے سکون اور قلبی طمانیت کا باعث ہوگا آپ بھی اس تاریخی عالمی درود و صلوات میں شامل ہو کر آقا کریم علیہ السلام کے فیوض وبرکات حاصل کریں ۔
الله پاک اپنے حبیب علیہ السلام کے صدقے ہم غلامان محمد صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کو  اپنے کریم آقا پر خوب خوب درود وسلام پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین یا رب العالمین
مومنوں پڑھتے رہو تم اپنے آقا پر درود
ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلاۃ والسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے