تحریر: سراج احمد قادری مصباحی
کل بروز پیر ۲۰/ اپریل کو کثرت سے درود پاک کا اہتمام کریں!ہوسکے تو روزہ بھی رکھیں
عیسویں کیلنڈر کے حساب سے کل کی تاریخ میں نبیوں کے نبی،رسولوں کے رسول،آمنہ کے لال ہم سب کے آقا ومولی محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے.
لہذا اس مسعود ومبارک دن میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں اپنےقلوب واذہان کے اندر عشق والفت کا چراغ جلا کر نبی اکرم، نور مجسم ،سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر درودوسلام کا تحفہ پیش کریں……….
کیوں کہ آپ کے درود وسلام کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود سنتے ہیں اور اس کاجواب بھی دیتے ہیں……
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی بھی شخص مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو بے شک اللہ تعالی نے مجھ پر میری روح لوٹا دی ہوئی ہے۔ (اور میری توجہ اس کی طرف مبذول فرماتا ہے۔) یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔
(سنن ابو داؤد، کتاب : المناسک، باب : زيارة القبور، 2 / 218 ، الرقم، 2041)
*لہذآ درود شریف پڑھتے وقت یہ.نیتیں ضرور کریں:*
کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم میرا درود وسلام سنتے ہیں اور اس کا جواب بھی دیتے ہیں.
اللہ تعالی درود شریف کی برکت سے کورونا جیسی مہلک بیماریوں سے حفاظت وصیانت فرماکر پوری دنیا سے نیست ونابود فرمائے.
مسلمانوں پر ہورہے ظلم وزیادتی کا بدلہ ظالمین کو جلد از جلد عطا فرمائے.اور اسلام ومسلمان کو غالب فرمائے.
مسلمانوں کو خدا کی بارگاہ میں گڑگڑا کر سربسجود ہوکر توبہ کی توفیق عطا فرمائے.
مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حقوق کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے.
ایمان کی دولت سے مالامال کرکے اس پر ثابت قدم رہنے کی توفیق دے.
ہم سبھوں کو غیبت،چغلی،جھوٹ،فسق،شراب نوشی،حرام کاری ودیگر خرافات وفسادات سے بچنے کو توفیق دے.
میں بالعموم پوری دنیابالخصوص مرغیا چک سیتامڑی کے مسلم افراد سے مودبانہ گزارش کروں گا کہ آپ بھی کل بروز پیر اپنے اپنے گھروں میں اپنا منتخب درود شریف کا ورد کرنے کا اہتمام کریں…….اور اللہ تعالی سے اپنے اور اپنے زندہ ومردہ مسلم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کریں