سفید کپڑے چھینٹے برداشت نہیں کرتے

ازقلم: ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی، پٹنہ

سفید ایسا رنگ ھے کہ وہ ذرا سا دھبہ ،نشان یا گندگی برداشت نہیں کرتا ھے ، اگر سفید چیز پر ذرا بھی کوئی دھبہ پڑ جائے تو سفیدی پر وہ دھبہ اور زیادہ نمایاں ھوکر نظر آنے لگتا ھے ،اسی لئے یہ کہاوت مشہور ھے کہ سفید رنگ کوئی چھینٹا بھی برداشت نہیں کرتا ھے ،یہی وجہ ھے کہ اچھے ،صالح ،نیک ،متقی اور شریف لوگوں کی مثال سفید کپڑوں سے دی جاتی ھے ،اور ایسے لوگوں کو ھمیشہ منع کیا جاتا ھے کہ وہ ایسے کاموں سے بچیں ،جس میں ذرہ برابر بھی گندگی یا الائش ھو ،اس لئے کہ جس طرح سفید کپڑ ے پر کوئی چھینٹا پڑ جائے تو وہ گندگی اتنی نمایاں ھو جاتی ھے کہ وہ دور ھی سے دیکھائی دینے لگتی ھے ،اس طرح اچھے اور شریف سفید پوش لوگ کسی ایسی جگہ جائینگے ،جہاں برائی ،گندگی اور آلائش ھوگی تو وہ دھبہ ایسا لگ جائے گا کہ اس کا مٹانا مشکل ھو جائے گا ،اس لئے اچھے اور شریف لوگوں کو دھبہ والی جگہوں سے بچناچاہئے ،اس سے خود وہ شخص داغدار نہیں ھوتا ،بلکہ اپنے اکابر کی عزت کے لئے بھی خطرناک ثابت ھوتا ھے ،ھمارے سماج میں بہت سے لوگ ہیں ، جو اپنی خدمات کی وجہ سے اعلی مقام حاصل کر لیتے ہیں، لیکن جب وقت آتا ھے تو اپنے اور اپنے خاندان کی شرافت کی سفیدی کا خیال نہیں رکھتے اور کیچڑ میں اپنے آپ کو پھنسا کر اپنا بھی نقصان کرتے ہیں اور اپنے اکابر کی عزت کو بھی خاک میں ملا دیتے ہیں ، موجودہ وقت فتنہ کا ھے ،اس فتنہ سے سب کو بچنا چاہئیے اور خاص طور پر سفید پوشوں کو تو اور بچنا چاہئے ،تاکہ سماج میں وقار برقرار رھے ،اور اس کی وجہ سے آگے کام کرنے کے لئے مواقع باقی رہیں ، فتنہ آزمائش ھے ،اس آزمائش میں کھڑا اترنے کی ضرورت ھے ، اللہ تعالی سے دعاء ھے کہ وہ فتنہ سے حفاظت فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے