تحفظ حرمین کے لیے مہم: مدینۃ الرسول کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائیں

ازقلم: سمیع اللہ خان
جنرل سیکریٹری: کاروانِ امن و انصاف

وہ توحید جس نے پورے عرب میں انقلاب برپا کردیا تھا، ایک نہ رکنے والا طوفان مچایا تھا، آل سعود نے اس توحید کو بندوں کا غلام بنانے کے لیے وقف کردیا ہے، توحیدی مملکت اور حرمین کا استحصال کیا ہے، پوری مملکت کو عیش و عشرت میں ڈبو دیا ہے، اہلِ حق علماء و مشائخ کو جیلوں میں ٹھونس دیاہے، اللہ والے مجاہدین کو اذیتوں میں جھونک دیاہے، اور غیرت و حمیت و حریت ختم کردی ہے تاکہ مملکتِ عربیہ کے ذخائر اور خودمختاری پر صہیونیت قابض ہوسکے، انہوں نے یہ حریت اسی دن ختم کردی تھی جب ابن سعود کے اشارے پر انہوں نے اپنے ہی رشتے دار سعودی اخوانیوں کو چن چن کر قتل کیا تھا ! اور آج اس کے گُرگے سرزمينِ حرمین کی عصمت تار تار کرنے جارہےہیں _

اب جبکہ واضح طورپر، آلِ سعود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منوره کی ناموس کو ادھیڑنا شروع کردیا ہے، تب اسلامی ملت کی یہ ذمہ داری دوچند ہوجاتی ہے کہ وہ ایک زبان، ایک جسم، ایک آواز بن کر شہرِ رسولﷺ کا دفاع کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں… اور اب کوئی جواز نہیں بچتا کہ، علمائے اسلام دنیا بھر سے، سعودی عرب پر آل سعود کے صہیونی قبضے کےخلاف کھل کر نہ بولیں،

ہمارے اکابر اہلِ حق علمائے کرام نے حرمین شریفین کو لاحق ان خطرات کو اپنی ایمانی فراست سے بہت پہلے ہی بھانپ لیا تھا اور شاید یہی وجوہات تھیں کہ، علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ اور علامہ سید سلیمان ندوی ؒ جیسے اعیان نے آج سے سالوں قبل یہ تجويز پیش کی تھی کہ حرمین کے نظام کو کسی مخصوص کی جاگیر میں نہ دیا جائے، یقینًا وہ اسی لیے کہہ رہےتھے تاکہ آج کا دن مدینۃ الرسول کو نہ دیکھنا پڑتا ۔

اب جبکہ شیطان ابنِ سلمان نے مدینہ منوره میں سینما ہاؤس کھولنے کا فیصلہ لے لیا ہے، یہ خطرے کی واضح گھنٹی ہے اس کےخلاف آواز اٹھانا ہر مسلمان پر ضروری ہے،
یہ مدینہء رسولﷺ کا ہم پر حق ہے _

کل رات ہمارے صدر ڈاکٹر طارق ایوبی صاحب نے اس معاملے کی نزاکت کے پیش نظر فوری طورپر جوکچھ بن پڑے ٹوئٹر ٹرینڈ یا ای۔میل وغیرہ کی مہم، چلانے کی ہدایت دی، اور ایک ہی دن کے وقفے میں یہ آنلائن مہم منعقد کرنے کا مشورہ دیا
لہٰذا اسی اہم مقصد کے لیے آج بتاریخ 4 ستمبر بروز سنیچر، رات سات بجے سے، ٹوئٹر پر تحفظ حرمین کا ٹرینڈ چلے گا، اور سعودی سفارتخانے کو ایک خط ای۔میل پر بھیجنے کی مہم چلائی جائے گی، آپ سب ابھی سے آج شام کا وقت فارغ کرلیں اور اس اسلامی کاز میں بحیثیت بیدار مسلمان شریک ہوں، اور اسلامی ملت کے احساسات کو عالم اسلام تک پہنچائیں، عالم اسلام کو تحفظ حرمین اور ناموسِ مدینہ رسولﷺ کے لیے بیدار کریں، کم از کم اتنا تو ایمانی فریضہ ادا کرلیں ۔

ٹرینڈ کا ہیش ٹیگ عربی اور اردو میں رہے گا، دونوں ہیش ٹیگ اپنی ٹوئیٹ میں استعمال کریں: لیکن رات میں سات /7 بجے سے ہی: ہیش ٹیگ درج ذیل ہوں گے:

#ارض_الحرمين_خط_احمر

#تحفظ_حرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے