جمعیت علماء سانڈی کی دوسری انتخابی میٹنگ منعقد ، بقیہ عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا

بلگرام /ہردوئی (حافظ طریق احمد)
جمعیت علماء سانڈی کی دوسری انتخابی میٹنگ مسجد ابوبکر محلہ رائے ٹولہ میں بعد نماز جمعہ نو منتخب صدر حافظ طریق احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا قاری مامون الرشید مظاہری سرپرست ، حافظ سیدالکلام، قاری عبداللطیف ثاقبی، محمد فاروق اور مولانا محمد محسن نائب صدور، حافظ محمد غفران، محمد سہراب، حافظ عبدالمتین اور حافظ حسیب الرحمن سکریٹری ، مسٹر محمد اعظم عرف منے بھائی قانونی مشیر کار اور مسٹر خورشید عالم میڈیا انچارج منتخب ہوئے، انتخاب سے قبل تمہیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالصمد قاسمی نے کہا جمعیت علماء ہند مسلمانوں کی سب سے قدیم، موثر اور فعال تنظیم ہے جس نے ملک کی آزادی اور آزادی کے بعد ملک وملت کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا، اور آج بھی یہ تنظیم اپنے سابقہ اصولوں پر قائم ہے، اس کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، انہوں نے کہا جمعیت علماء بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت اور مقہور ومظلوم بندگان خدا کے مفاد میں پوری قوت کے ساتھ آج بھی میدان عمل میں کھڑی ہے ، جمعیت اور اور اکابر جمعیت کی ہر ممکن حمایت اور ان تعاون ہر کلمہ گو کی زمہ داری ہے، اختتامی خطاب کرتے ہوئے قاری مامون الرشید مظاہری نے موجودہ حالات اور علماء وائمہ کی ذمہ داریوں پر تفصیل روشنی ڈالی، اس موقع پر حافظ طریق احمد، حافظ محبوب، مولانا محمد اسامہ مظاہری، حافظ لعل میاں، ارشد عظیم وغیرہ بطور خاص موجود رہے دعاء کے ساتھ نشست اختتام کو پہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے