جرولی شیر پور میں ڈینگو کا قہر، ایک ساتھ اٹھے 3جنازے

بلگرام /ہردوئی (حافظ طریق احمد)
تحصیل علاقہ کے موضع جرولی شیر پور میں ڈینگو کا زبردست قہر جاری ہے، جس سے متاثر آج 3 افراد جاں بحق ہوگئے،
اطلاع کے مطابق موضع جرولی شیر پور کے سابق پردھان اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے ممبر اسمبلی عہدہ کے سابق امیدوار عبد العزیز خان گزشتہ کئی دنوں سے ڈینگو بخار سے متاثر تھے، برابر علاج جاری تھا تاہم آج ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی، وہیں اسی گاؤں کے باشندے محمد عثمان ولد انسان علی اور ایک ہریجن کی ڈینگو بخار سے موت ہوگئی جبکہ گاؤں کے کئی دیگر افراد بھی ڈینگو سے متاثر بتائے جارہے ہیں ، جن کا علاج ہردوئی شہر کے مختلف شفاخانوں میں چل رہا ہے، ڈینگو سے متأثرہ لوگوں میں محمد شاکر ولد محمد رسول، شمس الدین ولد عابد علی، شاہ عالم ولد نتھو، عارف ولد قدرت علی، سمو ولد شمس الدین، سلمان ولد کمال، عقیل ولد جمعدار سمیت ایک خاتون کا بھی نام شامل ہے، ڈینگو کے اس قہر کے چلتے محکمہ صحت کی لاپرواہی اہالیان لوگوں کیلئے کتنی بھاری پڑ ے گی یہ کہنا مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے