مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر منعقد ہوگا سیمینار و کل ہند مشاعرہ

اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے سیمینار و مشاعرہ کا اہتمام ضروری ہے: محمد رفیع

مظفر پور، 14 اکتوبر (وجاہت، بشارت رفیع) مڈل اسکول مقری، چندوارہ، مظفر پور میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے مجلس عاملہ کی ایک اہم نشست چناب عبدالحسیب کی صدارت میں ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ 11 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک سیمینار و کل ہند مشاعرہ کا اہتمام ہوگا۔ اس سلسلے میں ایک انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل عبدالحسیب صاحب کی صدارت میں کی گئی، کمیٹی میں محمد تاج الدین، نسیم اختر، محمد رضوان، محمد رفیع، حجو بھائی و محمد شہنشاہ شامل ہیں۔ آج کی اس نشست میں یہ بھی طے پایا کہ مولانا آزاد کی شخصیت اور تعلیم میں ان کی نمایاں کنٹروبیوشن پر ایک کتابچہ بھی شائع کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اردو کی بقاء کے لئے ایک تشہیری مہم چلائی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں شہر کے چوک چوراہوں کے نام کا ہندی کے ساتھ اردو میں تختی لگائی جائے گی۔ یہ بھی طے ہوا کہ ضلع تعلیمی افسر عبدالسلام انصاری سے مل کر درگا پوجا میں اردو اسکول کی ایک چٹھی جو کم ہو گئی ہے اس کا معاوضہ کی مانگ کی جائے گی۔ نشست کو خطاب کرتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہا کہ اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے سیمینار و مشاعرہ کا اہتمام ضروری ہے، اس سے ہمارے خیالات کی تشہیر ہوتی ہے اور اردو کی فضا قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اردو کی خدمت ہمیں دل سے کرنی چاہئے، کیونکہ اس سے ہمارا معاشرہ وابستہ ہے۔ وہیں اردو مڈل اسکول سعد پورا کنیا کے ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے کہا کہ ہم اس سیمینار سے اردو کے فروغ کی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔ محمد تاج الدین نے نشست کے نظامت کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی ہماری محنت پر منحصر کرتا ہے۔ آخر میں اپنے صدارتی خطبہ میں عبدالحسیب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اس سیمینار کو اہم قومی و ملی فریضہ سمجھ کر تعاون کریں تاکہ پروگرام کامیاب ہو جائے۔ آج کی اس نشست میں قومی اساتذہ تنظیم بہار مجلس عاملہ کے رکن محمد تاج الدین، نسیم اختر، ناظر اسرار عارفی، ضلع خازن محمد حماد، موتی پور صدر محمد امان اللہ، بوچہاں صدر محمد زاہد انور، سریا صدر احمد علی، اورائی سکریٹری محمد اکبر علی، کڈھنی سیکریٹری قمر اشرف، میڈیا انچارج سریا محمد امتیاز عالم، اردو مڈل اسکول سعد پورا کنیا کے ہیڈ ماسٹر محمد شاہد، اردو مڈل اسکول پکی سرائے کنیا کے ہیڈ ماسٹر محمد رضوان، ابرار احمد، منتظر عقیل، نقی الرحمن، محمد اسلام الدین، محمد معین الدین، محمد سجاد حسین، محمد شمیم انظر اور محمد شہنشاہ وغیرہ شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے