جوکل منڈل کے لئے مولانا شبیر احمد اشاعتی صدر اور حافظ سمیر جنرل سکریٹری کا انتخاب

جمعیۃ علماء ہند خالص مذہبی جماعت ہے، جو مسلمانوں کے عائلی مسائل کے علاوہ شعائر اسلام کی حفاظت کے لئےمسقتل کوشاں، منڈل کمیٹیوں کا مقصد گاؤں گاؤں قریہ قریہ لوگ جمعیۃ کی خدمات سے استفادہ کریں! حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی بچکندہ کا اظہار خیال

(ہماری آواز: پریس ریلیز مفتی خواجہ شریف مظاہری) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق آج 10 نومبر 2021 بروز بدھ کاماریڈی ضلع کے جوکل منڈل میں جمعیۃ علماء ہند کی باڈی بصدارت محترم حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی آرگنائزر حلقہ جوکل جمعیۃ علماء تشکیل دی گئی، جس کی تفصیل یہ ہے، مولانا شبیر احمد اشاعتی صاحب بحیثیت صدر اور حافظ سمیر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جوکل باتفاق آرا منتخب، نائبین صدور کی حیثیت سے حافظ محمد غوث صاحب، محمد اظہر صاحب کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ سکریٹریز کے لئے مولوی محبوب صاحب، شیخ حیدر صاحب کو طئے کیا گیا، محمد اعجاز صاحب خازن کی حیثیت سے خدمت انجام دیں گے، انشاءاللہ انتخابی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالعلیم فاروقی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک خالص مذہبی جماعت ہے، جو مسلمانوں کے عائلی مسائل کے علاوہ شعائر اسلام کی حفاظت کے سلسلے میں مستقل کوشاں ہے، ملک میں امن وشانتی کے لئے پیار ومحبت بھائی چارہ کی فضاء کو عام کرنا اس تنظیم کا مشن ہے، جمعیۃ علماء ہند سے ہم اپنے آپ کو اور دیہات و قریہ جات کے احباب کو وابستگی کے لیے ممبر سازی مہم چلائی گئی۔ اب الحمداللہ منڈل سطح پر یونٹ کا قیام عمل میں آیا، ہم سب ملکر جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، قوم وملت اور ملک کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہیں، انشاء اللہ ہماری جمعیۃ سے وابستگی دنیا میں بھلائی کے پھیلنے اور آخرت میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے