مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس بضمن ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

حیدرآباد تلنگانہ (ہماری آواز نیوز نمائندہ مفتی ابورفیدہ) مولانا عبد الخبیر صاحب مظاہری سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ یوسف گوڑہ کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز کے زیراہتمام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاب بصدارت امیر شریعت شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم 12/11 دسمبر کو مسجدصحابہ بی بی آمنہ کرشناکانت پارک جواہر نگر یوسف گوڑہ میں منعقد ہونے والا ہے، جس کو کامیاب بنانے کےلئے ایک اہم مشاورتی اجلاس بتاریخ 21 نومبر 2021 بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام مکتب صوت القرآن مسجد اعراج کارمیکانگر یوسف گوڑہ میں رکھا جارہا ہے لہذا حلقہ یوسف گوڑہ اور اطراف واکناف کے تمام علماء ائمہ حفاظ دینی مدارس اور تنظیموں کے ذمہ داران وخدام سے بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گذارش مولانا وکیل صاحب قاسمی، مولانا نصیر صاحب قاسمی، حافظ معز الدین صاحب حسامی، حافظ اعجاز صاحب، جناب اظہر صاحب ودیگر نے کی ہے۔ ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں حافظ شیخ جہانگیر فیضی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت جوبلی ہلز

9000757347____7569808055

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے