سیرت النبی ﷺ ہمارے لئے آب حیات ہے، آپکی سیرت اور طریقے کو جاننا ہر مسلمان پر فرض ہے، چیگنٹہ مسجد بلال میں تین مندل چیگنٹہ، توپران، نارسنگی کے طلباء و طالبات کے لیے سیرت النبی کوئیز منعقد، مولانا جاوید علی حسامی صاحب میدک کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم۔

تلنگانہ ضلع میدک چیگنٹہ نیوز (پریس ریلیز نمائندہ ہماری آواز، مفتی خواجہ شریف مظاہری) تلنگانہ کے ضلع میدک کے چیگنٹہ منڈل کے اطراف واکناف کے 3 منڈلوں توپران، چیگنٹہ، نارسنگی کے جملہ 50 سے زائد دیہاتوں کے طلباء وطالبات کےلئے انتظامی کمیٹی مسجد بلال کی جانب سے 5 دسمبر بروز اتوار سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے کا انعقاد بصدارت سراج العلماء حضرت مولانا جاوید علی حامی ناظم مدرسہ مدینیۃ العلوم میدک عمل میں آیا، اس کوئز مسابقے میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو تقریبا ایک مہینہ قبل مفتی محمد عبدالحمید شاکر قاسمیؔ معلم مدرسہ انورالقرآن توپران نے تینوں زبانوں اردو، رومن تلگو اور انگلش میں مرتب کردہ سیرت النبی ﷺ کوئیز کتابچہ کی تقسیم عمل میں کیا تھا؛ اس مسابقہ میں بحیثیت مہمان خصوصی مفتی محمد عبدالحمید شاکر قاسمیؔ استاد مدرسہ انورالقرآن توپران نے طلباء وطالبات کا امتحان لیا؛ اور اس مسابقہ میں کامیاب ہونے والے 4 طالبات اور 3 طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، علاوہ ازیں تمام شرکاء مسابقہ میں میں عمومی انعام تقسیم کئے گئے، اس موقع پرمفتی محمد عبدالحمید شاکر قاسمیؔ استاد مدرسہ انورالقرآن توپران کے علاوہ میدک کے علمائے کرام کے بیانات ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس میں چیگنٹہ کے مسجد ِ بلال کے انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران جناب محمد ریاض الدین، محمد مبین، محمد احمد، محمد اکبر، ڈاکٹرمحمد اشرف کے علاوہ دیگر موجود تھے، حافظ محمد حمیدالدین مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء چیگنٹہ نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے