حافظ فہیم الدین منیری (صدر جمعیت علماء کاماریڈی) نے کی جلسہ افتتاح مسجد حسن الدین،اپلوائی و سیرت خاتم الانبیاءﷺ میں شرکت کی اپیل

مساجد جنت کے باغ ہیں، مساجد بیت اللہ کی شاخیں ہیں؛ مساجد اللہ کے گھر ہیں، اس کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں، جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں، مسجد کی تعمیر بہت بڑا کار ثواب ہے۔

مسجد اُمت ِ مسلمہ کے روحانی وفکری رہنمائی کا مرکز ہے، شریعتِ اسلامیہ کا یہ حسن ہے کہ اس کا پیش کردہ ہر نظام جس مرتب انداز پر اُستوار ہے، وہ خوبی و کمال کی اتنی نوعیتیں اپنے اندر سمویا ہوا ہے کہ انسانی عقل اس کے پیش کردہ نظام سے بہتر اور مکمل نظام کا تصور بھی نہیں کر سکتی، پس پنجگانہ نمازیں جو اُمت پر روزانہ فرض ہیں، بلاشبہ ایسی عبادت ہے، جو خالص اللہ کی رضا کے لیے ہے، ان نمازوں کے مکمل ثمرات اور عمدہ برکات عظیم اجر وثواب کی صورت میں تو جنت میں ہی ملیں گی، جہاں کی نعمتیں بے مثل وبے نظیر ہیں، ہر نماز کے لیے اذان جیسے عظیم الشان مسنون عمل کے ذریعے لوگوں کو جمع کرنے کا حسین طریقہ اسلام میں مقرر کیا گیا، وہ بے مثال ہے، پھر ان نمازوں کے لیے خاص جگہیں ہیں، جن کا نام مساجد رکھا گیا، جہاں رب یومیہ پانچ مرتبہ اپنے بندوں سے باتیں کرنے بلاتا ہے،مسجد مسلمان کے لئے تربیت گاہ ہے، اور تمام مساجد بیت اللہ کی بیٹیاں یعنی بیت اللہ کی شاخیں ہیں؛ اس لئے مسجد کی تعمیر بہت بڑا کار ثواب ہے، حدیث میں ہے کہ جو اللہ کی رضا کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ اس کے لئے جنت میں بہترین گھر بناتے ہیں، اور قرآن مجید میں مساجد کی تعمیر کو مسلمان کے ایمان کی علامت قرار دیا، رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے مسجد بنائی، ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ (کی رضا) کے لیے چھوٹی یا بڑی مسجد بنائی، ایک اور حدیث میں یہ مضمون کا اضافہ ہے کہ اگرچہ چیل کے گھونسلے کے برابر ہی کیوں نہ ہو یا اس سے بھی چھوٹی ہو، اللہ تعالیٰ اس کا گھر جنت میں بنائے گا، ایک حدیث میں مسجد کی تعمیر کرنے اور اسکی صفائی کا خیال رکھنے کو جنت کی حور کا مہر قراردیا ہے، اور خوشبو کی دھونی دینے کا ذکر بھی ہے کہ فرمایا مسجدیں بناؤ اور انہیں صاف رکھو، دھونی دو، آگے ان مساجد کی صفائی کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا ان کی صفائی حورِ عین کا حق مہر ہے، مساجد کو جنت کے باغ قراردیا ہے، اللہ نے فرمایا کہ مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر یوم آخرت پر یقین رکھتے ہیں، زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں، حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے موضع اپلوائی میں نو تعمیر شدہ مسجد کے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی، تفصیلات کے مطابق اپلوائی ضلع کاماریڈی کا یہ چھوٹا سا گاؤں ہے؛ جہاں مسلمانوں کے 25/ مکانات ہیں، کوئیلو کی مسجد تھی؛ جس میں کافی دشواریاں پیش آرہی تھی، بالخصوص بارش کے موسم میں مصلیان مسجد کے لئے کسی بھی قِسم کی کوئی سہولت نہیں تھی اللہ تعالیٰ کا نام لیکر مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی مستقل اہل خیر حضرات کو دیہات وقصبات میں تعمیر مساجد کیلئے نہ صرف متوجہ کرواتی ہے، بلکہ براہِ راست مکمل اپنی نگرانی میں مسجد کی تعمیر بھی کرواتی ہے، الحمدللہ جناب شیخ سعید الدین صاحب کو بالواسطہ عزیز الدین صاحب کو متوجہ کیا گیا، مقام کا معائنہ کروایا گیا، انہوں نے اپنے والد محترم جناب حسن الدینؒ صاحب کے ایصال ثواب کی غرض سےتعمیر کیلئے نہ صرف تیار ہوئے بلکہ مکمل کام مع وضو خانہ وغیرہ تعمیر کروادیا ہے، االلہ تعالیٰ ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے، اور ان کے والد محترم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اسے صدقہ جاریہ بنائے آمین، اب تعمیر مسجد کے مکمل ہونے پر اظہار تشکر کے طور پر ایک افتتاحی جلسہ وسیرت خاتم الانبیاءﷺ کا انعقاد آج 12/ دسمبر 2021 بروز اتوار صبح 10 بجے تا ظہر عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں تلگو مقرر مولانا عبد الناصر صاحب مظاہری مدظلہ خصوصی خطاب فرمائیں گے، جبکہ مدعوئئن خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد عبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد شرکت فرمائیں گے
لہذا اس پرنور موقع پر عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی محمد جاوید علی صاحب رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی والحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کی ہے۔

9848218474
9618156786

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے