یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر آن لائن ویبنار کا انعقاد

محکمہ تعلیم ضلع پریشد بلڈانہ کی جانب سے ہر سال 18 دسمبر کو اقلیتی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔ اقلیتی شہریوں کی ثقافت، زبان، مذہب اور روایات کو فروغ دینے کے لیے ہر سال 18 دسمبر کو "یوم اقلیتی حقوق ” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کی آلودگی کی وجہ سے ضلع پریشد بلڈانہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے 18 دسمبر بروز سنیچر کو صبح 11 بجے ایک آن لائن ویبینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ ویبینار زوم ایپ کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔ اس آن لائن ویبینار کے چیئرمین شری سچن جگتاپ صاحب (ایجوکیشن آفیسر ضلع پریشد) بلڈانہ ہوگے۔ اور مہمان خصوصی شری وجے کمار شندے صاحب (پرنسپل، ڈائیٹ بلڈانہ) رہےگے۔ اس ویبینار کا انعقاد محترم شری جین صاحب ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، ضلع پریشد بلدانہ کی رہنمائی میں کیا گیا ہے۔ شری سنجے اومکار جادھو (ایڈمنسٹریشن آفیسر نگر پریشد بلڈانہ)،محترم سرفراز دیش مکھ سر (ہیڈ ماسٹر، این پی اسکول ٣ بلڈانہ)، محترم ضمیر رضا (ہیڈ ماسٹر، زیڈ پی اردو اسکول دیولگاؤں مئی) محترم رئیس الدین قاضی سر (ہیڈ ماسٹر، این پی اسکول ۲ بلڈانہ) محترم واثق نوید سر (ڈویژنل صدر، مہا راجیہ اردو سنگھٹنا) محترم جناب ایوب قریشی سر اس ویبنار میں اقلیتی حقوق اور اسکیموں کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ جناب حسین قریشی اس پروگرام کے ناظم ہوں گے۔ آپ سب اس زوم لنک کے ذریعے پروگرام میں شرکت فرمائیں۔


https://zoom.us/j/4704733170?pwd=NjJLUlJpcHM4QnE1c0w1SklvZXZIUT09


میٹنگ آئی ڈی:- 470 473 3170
پاس ورڈ: – rGP3kX
تمام ہی حضرات سے اس ویبینار میں شرکت کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے