پروفیسر سنتوش بھدوریہ کویوم پیدائش و گاندھی وچار و شانتی ادھین سنستھان کا ڈائرکٹر بننے پر پر خلوص مبارکباد

پریاگ راج: 7جنوری، ہماری آواز(ڈاکٹر صالحہ صدیقی)
پروفیسر سنتوش بھدوریہ (شعبہ ٔ ہندی الٰہ آباد یونیورسٹی) کے ایک فعال متحرک اور انسانیت کا پیغام دینے والے استادوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کی ادبی و علمی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے ،ان کی کئی تحقیقی و تنقیدی موضوعات پر مبنی کتابیں و مضامین منظر عام پر آچکے ہیں جن میں انگریزی راج اور پرتی بندھت ہندی پتریکائے ،شبدھ پرتی بندھ ،بندیل کھنڈ کا سوادھینتا آندولن اور پتر پتریکائے خصوصیت سے قابل ذکر ہیں ۔آپ مختلف رسائل وجرائد کی ادارت کا بھی ذمہ سنبھال چکے ہیں ،سنتوش صاحب نے سنگم نگری میں ہندی اردو ادب کو جوڑنے کا ایک تاریخی سلسلہ بھی شروع کیا ہے جس کے تحت یوا سرجن سنواد’گھر سنگھوشٹھی ‘ کا بھی وہ وقتا فوقتا انعقاد کرتے ہیں جس کے تحت وہ ہندستان کی مختلف زبانوں کی شخصیات کو بلا کر نوجوانوں کو انھیں سننے سمجھے کا موقع فراہم کرتے ہیں ،ان کی علمی و ادبی خدمات کے لئے اس سے قبل بھی کئی اہم اعزازات و انعامات سے نوازا جا چکاہیں ۔
پروفیسر سنتوش بھدوریہ صاحب کے علمی و ادبی کارناموں اور انسانیت کا فروغ دینے کی کوشش کو سراہتے ہوئے انھیں الٰہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر محترمہ سنگیتا شریواستوا نے گاندھی وچار و شانتی ادھین سنستھان کا ڈائرکٹر کے عہدے کے لئے منتخب کیا اور پر خلوص مبارکباد بھی پیش کی اور اظہار مسرت کیا۔گاندھی جی کے خیالات کو فروغ دینے کی عہد حاضر میں سخت ضرورت ہے اور یہ کام بخوبی وہی انسان کر سکتا ہے جو خود ان کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے خیالات کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہو ،پروفیسر سنتوش بھدوریہ اس کسوٹی پر کھرے اترتے ہے ،ان سے بہتر اس ذمہ داری کو شاید کوئی اور فی الوقت نہیں نبھا سکتا تھا ،انہیں باتوں کو ذہن میں رکھ کر الٰہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر محترمہ سنگیتا شریواستوا نے پروفیسر سنتوش بھدوریہ کا انتخاب کیا ،ان کے اس فیصلے سے اردو ہندی ادب میں خصوصا الٰہ آباد کے ادبی و علمی شعبے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،سنتوش بھدوریہ صاحب کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اس سے بڑی خوش خبری نہیں مل سکتی تھی ،ہم ان کی ان دونوں خوشیوں کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی لمبی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعا گو ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے