علماء کرام،دانشواران،اطبا اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی ڈاکٹر سرفراز کے یہاں بچی کی ولادت پر زبردست دعوت


انوار الحق قاسمی
(ناظم نشر و اشاعت جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال)
یہ ایک حقیقت ہے،جس سے ہمارے کسی نیپالی مسلم بھائی کو انکار نہیں کہ ملک نیپال میں "ڈاکٹر”کا اگر متبادر معنی کوئی ہے، تو وہ ڈاکٹر انجم طیب ہیں۔ ڈاکٹر انجم طیب صاحب تین بھائی ہیں: ڈاکٹر انجم طیب،ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر سرفراز۔
پورے نیپال میں ان تینوں بھائیوں کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔
ضلع روتہٹ کے صدر مقام "گئور” میں علاحدہ علاحدہ ان تینوں برادران کی” کلنک” ہے۔ یہ لوگ ایک مدت مدید اور عرصہ دراز سے خدمت خلق میں انتہائی سرگرم ہیں۔عام طور سے یہی دیکھا گیا ہے کہ جب بھی کسی کو کوئی بیماری لاحق ہوتی ہے،تو وہ سب سے پہلے ان تینوں بھائیوں میں سے کسی ایک کے یہاں جاکر علاج کراتے ہیں ،انہیں یہاں اگر شفایابی مل گئی،تو الحمدللہ اور اگر نہیں ملی ،تو پھر ان کے مشورہ سے کسی حاذق طبیب کا رخ کرتے ہیں۔
ان کی خدمات سے اکثر لوگ خوش ہیں،اور خوش کیوں نہ ہوں،جب کہ یہ لوگ خلق حسن کے ساتھ متصف ہیں۔خندہ پیشانی سے ملنا اور ہر آنے والے اور خصوصاً علماء کرام کا اکرام کرنا ان کی فطرت میں داخل ہے،یہی وجہ ہے ملک نیپال میں یہ تینوں برادران دیگر ڈاکٹروں سے ممتاز سمجھے جاتے ہیں۔
یہ حقیقت بھی ہر ایک کے یہاں مسلم ہے کہ "اولاد”ایک بڑی نعمت ہے۔ اس نعمت کی قدر اور اہمیت ان سے پوچھیے،جو اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں ۔کچھ ایسا ہی معاملہ ڈاکٹر انجم طیب صاحب کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سرفراز صاحب کے ساتھ بھی ایک طویل عرصہ تک پیش آیا:یعنی یہ بھی شادی کے بعد والی زندگی سے چند دنوں پہلے تک اولاد جیسی عظیم نعمت سے محروم تھے۔مگر خداوند عالم نے ان کی دلی دعاؤں کو شرف قبولیت سے نواز کر،انہیں چند دنوں قبل اولاد کی نعمت سے نوازا :یعنی ان کے یہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔
اسی خوشی میں انہوں نے آج بتاریخ 5/فروری 2022ء بروز سنیچر 4/بجے دن جمعیت علماء نیپال کی عظیم شخصیات،دانشواران ،اطبا اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی زبردست دعوت کی۔جس میں تقریباً 2000/افراد نے شرکت کی۔
دعوت عقیقہ میں شرکت کرنے والوں میں چند اسماء یہ ہیں: جمعیت علماء نیپال کے مرکزی رکن مولانا محمد عزرائیل مظاہری، جمعیت علماء نیپال کے مرکزی رکن مولانا محمد اسعد اللہ مظاہری،جمعیت علماء ضلع روتہٹ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد خیر الدین مظاہری،جمعیت علماء ضلع روتہٹ کے نائب صدر مولانا محمد جواد عالم مظاہری،جمعیت علماء ضلع روتہٹ کے نائب سیکرٹری مولانا محمد اسلم جمالی قاسمی،نیشنل میڈی کل بیرگنج کے مشہور ڈاکٹر جناب اسلام صاحب، چند تنظیموں میں سرگرم مولانا محمد انیس الرحمن مظاہری(سکریٹری جمعیت علماء اسلام نیپال)معہد ام حبیبہ للبنات کے نائب ناظم مولانا وقاری اسرار الحق قاسمی،جینگڑیا بستی کے سب سے قدیم قاسمی مولانا مظہر قاسمی،کلیة النصير النظاميه کے ناظم مولانا محمد صابر حسین مظاہری، جمعیت علماء ضلع روتہٹ کے حلقہ نمبر 4/کے جنرل سکریٹری قاری محمد بشیر الدین عرفانی مولانا نثار احمد،قاری بیت اللہ برتاوی۔
دعوت عقیقہ سے فراغت کے بعد علماء کرام نے ڈاکٹر سرفراز صاحب کی بچی بشمول تینوں بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کرکے گھروں کو لوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے