جلگاؤں ضلع کے ورنگاؤں شہر میں ایم آئی ایم کا کامیاب عوامی پروگرام

مجلس میں شامل ہونے والے نئے افراد کا ضلع صدر احمد سر نے استقبال کیا

جلگاؤں : جلگاؤں ضلع میں ایم آئی ایم کے عوامی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی ضمن میں بھساول تعلقہ کے شہر ورنگاؤں میں 8 فروری 2022 کو ایک کامیاب پروگرام لیا گیا ۔ جس میں قریب 60 نئے افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ورنگاؤں شہر صدر جناب ادریس خان نے ابتداء میں ورنگاؤں مجلس کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ۔ اس موقعہ پر جلگاؤں ٹیم کے اہم ذمہ دار جناب سید دانش احمد ( جلگاؤں مہا نگر صدر ) نے ووٹوں کی تقسیم کو کیسے ٹالا جا سکتا ہے یہ بتایا جبکہ جناب عمران خان ( یووا ضلع صدر ) نے سیاست میں نوجوانوں کے رول پر روشنی ڈالی ۔ اپنے صدارتی کلمات میں ضلع صدر محترم احمد سر نے ورنگاؤں ٹیم کی محنت کو سراہا اور آنے والے نگر پریشد الیکشن کو لے کر مقامی افراد سے مجلس کو تعاون کرنے اور مجلس کے اُمیدواروں کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔ نیز ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے مجلس کی قیادت کو مضبوط کرنے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر جناب رشید خان صاحب ( ضلع صدر واہتک سیل ) , جناب خالد کھاٹک صاحب ( کارگزار صدر جلگاؤں تعلقہ ) حافظ عمر فاروق اور جناب عارف پٹیل کی خصوصی موجودگی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے