بنیا دی دینی تعلیم کے سا تھ معیا ری عصری تعلیم ہما را امتیاز: مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی

کٹک 10 فروری (پریس ریلیز) : اسلا می ماحول میں بنیا دی دینی تعلیم کے سا تھ عصری معیا ری تعلیم اما رت پبلک اسکول کا امتیازہے،امارت شرعیہ چا ہتی ہے کہ اسدین بیزا ر ما حول میں بچے بچیوں کی عصری تعلیم کا ایسا نظم کیا جا ئے کہ نئی نسل اس مقا بلہ جاتی دور میں آگے بڑھ سکے اور وہ جہا ں کہیں رہیں عصری علوم کے ما ہر اور اسلا م کے نما ئندہ کے طور پر اپنے کا م کو انجام دیں اور سما ج میں اپنی شنا خت بنا ئیں۔ ان خیالا ت کا اظہا ر اما رت شرعیہ بہا ر ،اڈیشہ وجھا رکھنڈ کے نائب نا ظم ، وفاق المدا رس کے نا ظم، اردوکا رواں کے صدر اور ذیلی دفاتر کے ذمہ دا ر مفتی محمدثنا ءالہدی قاسمی نے کیا ، وہ دفتر دا را لقضا امارت شرعیہ کٹک میں اما رت پبلک اسکول کے آغا ز کے لئے بلا ئی گئی ایک میٹنگ سے صدارتی خطا ب فرما رہے تھے۔ وہ گزشتہ رات حضرت امیر شریعت مولا نا احمد ولی فیصل رحما نی کے حکم اور مولا نا محمد شبلی قاسمی قا ئم مقا م نا ظم کی ہدا یت پر قاضی نور الحسن میموریل اسکول پھلواری شریف پٹنہ کے پرنسپل جنا ب را شد نجمی صاحب کے سا تھ اس اہم میٹنگ میں شرکت اور کٹک دفتر کے جا ئزہ کے لئے کٹک پہونچے تھے ، قا ضی شریعت کٹک مولانا عبدا لحفیظ صاحب نے اپنی تقریر میں اما رت پبلک اسکول کے قیا م کو وقت کی ضرورت قرا ر دیا اور فرما یا کہ اس اسکول کے قیا م وآغا ز سے ان بچوں کی ضرورتیں بھی پوری ہوسکیں گی جو موٹی فیس نہ دینے کی وجہ سے دوسرے اسکولوں میں دا خلہ سے محروم رہ جا تے ہیں ۔ دارالقضا کٹک کی مقا می کمیٹی کے نگرا ں جنا ب یوسف اقبا ل صا حب کی را ئے تھی کہ شروع میں درجا ت زیا دہ نہ بڑھائے جا ئیں ؛نرسری ، ایل کےجی اور یو کے جی سے کا م شروع کیا جا ئے داخلہ اور ما ہا نہ فیس میں اس با ت کی رعا یت رکھی جا ئے کہ غریب بچوں پر زیا دہ بوجھ نہ آئے۔انہوں نے اس با ت کا بھی اعلا ن کیا کہ فیس کی آمدنی سے جو رقم آئیگی اس کے علا وہ ماہا نہ جو ضرورت ہوگی مقا می کمیٹی اس کا اناظ م کرے گی ۔
مون لا ئٹ اسکول کے سکریٹری جنا ب اشفا ق صا حب نے فرمایا کہ ابتد ائی درجا ت کےانفراسٹریکچر میں بچوں کے کلا س روم کو پرکشش بنا نے کی ضرورت ہے۔
میٹنگ میں مقا می کمیٹی کے ذمہ دا روں اور تعلیمی امور سے دلچسپی رکھنے وا لوں نے مفید مشورے دیے،طے پا یا کہ پہلےمرحلہ میں ہینڈبل، بینر اور مسا جد کے ذریعہ اسکول کے قیام کے با رے میں تشہیر کی جا ئے ،اسا تذہ کی تقرری جلد از جلد کر لی جا ئے، اسکول کے آغا ز سے پہلے کم از کم دو استا نیوں اور ایک خا دمہ کی بحا لی کر لی جا ئے تا کہ دا خلہ کے کاموں میں ان سے مدد لی جا ئے ، جنا ب یوسف اقبا ل صا حب نے کہا کہ مقا می کمیٹی اس سلسلے میں اقدا م کرے گی۔ پروگرا م کی نظامت مولا نا صبغتہ اللہ قاسمی معا ون قا ضی شریعت دار القضاء کٹک نےکی ، جنا ب را شد نجمی صا حب نے مقا می حا لا ت کو سا منے رکھ کر آغا ز سے قبل ضروری تیا ری کر لینے پر زور دیا ، میٹنگ کا آغا ز جنا ب مولا نا مطیع الرحمن صاحب کی تلا وت کلا م پاک سے ہوا اورآخر میں مفتی محمد ثناء الہدی قا سمی صا حب کی دعا پرمیٹنگ کا اختتام ہوا ، اس اہم میٹنگ میں جنا ب انجم شہا ب صا حب ، جنا ب حا جی عبدالقدوس صا حب ، جنا ب سید عبد البا طن صا حب ، مولا نا قاسم صا حب اور حا فظ را شد صا حب کے علا وہ دیگر عمائدین شہر نے نے شرکت فرما ئی ، کٹک دفترا ما رت شرعیہ سے یہ اطلا ع حا فظ ابو نسیم صا حب نے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے