حضرت علی کے یوم ولادت پر "ایک روزہ عظیم الشان جشن کا انعقاد

ہردوئی 16فروری
خلیفہ چہارم ، شہنشاہ ولایت اور داماد رسول حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت باسعادت کے موقع پر گوپا مؤ قصبے کے محلہ بندگی میاں میں غریب نواز فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’ایک روزہ جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے درگاہ حضرت ساغر میاں کے سجادہ نشین معیز الدین احمد ساغری چشتی نظامی نے اسلام کے خلیفۂ چہارم، حیدر کرارحضرت علیؓ المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی، انہوں نے کہا حضرت علیؓ اپنی شجاعت، علم، زہد، تقویٰ، سخاوت میں ایک مثالی شخصیت کے حامل تھے، ان کے خطبات علم کا خزانہ ہیں۔ حضرت علیؓ کی تربیت سید المرسلین ، رحمۃ للعالمین، زبدۂ کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر نگرانی ہوئی۔ بلند مقام کے باوجود حضرت علیؓ نے عاجزی کی زندگی بسر کی، غریبوں، یتیموں ،بے سہارا لوگوں کی مدد اور اپنے رب کی بندگی میں ان کا ایک خاص مقام تھا، انہوں نے کہا حضرت علیؓ ایک عظیم سپہ سالار ، بہادر جنگجو اور خداترس انسان تھے۔ انہوں نے اپنے عہد خلافت میں امن قائم کیا۔ حافظ مقیم نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی انسانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرنے والا ہر شخص دنیا کی ہر جدوجہد میں کامیاب ہوگا۔ پروگرام کی صدارت غریب نواز فاؤنڈیشن کے صدر شاکر علی نے کی اور نظامت کے فرائض حافظ شاہ عالم نے انظام دے، اس موقع پر منظور احمد نفیس خان، حافظ امان ، مشکور ، جنید احمد، فرحان ، عمران ، معراج ، ریاض ، اعظم وغیرہ نے نعت منقبت کا نظرانہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے