مسجد عطا میاں کے سابق موذن محمد دراب کا انتقال، نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

بلگرام/ہردوئی (طریق احمد)
مدرسہ انوارالعلوم مسجد عطا میاں کے سابق موذن محمد دراب عرف خلیفہ ساکن بھوگیتاپور کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا وہ تقریبا70برس کے تھے، جنازہ چھوٹے صاحب زادے مفتی محمد توفیق نے ادا کرائی، مرحوم انتہائی سادہ مزاج علماء اور مدارس سے خصوصی تعلق رکھتے تھے مرحوم مولانا عبدالغنی رحمت اللہ علیہ کی صحبت میں ایک عرصہ تک رہے اور مولانا کے ساتھ رہ کر علاقائی دورہ کیا، پسماندگان میں 4بیٹے محمد یسین محمد رفیق محمد ایوب و مفتی محمد توفیق کے علاوہ دو بیٹیاں ہیں، نماز جنازہ میں مدرسہ انوارالعلوم کے ناظم مولانا محمد حسان مظاہری جمعیت علماء کے رکن مولانا محمد غفران مولانا عبدالصمد قاسمی حافظ محمد زماں خاں حافظ محمد شمساد حافظ عبدالماجد حافظ محمد شیر وغیرہ موجود رہے تدفین آبائی گاوں بھوگیتاپور کے قبرستان میں عمل میں آئی۔