جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں سالانہ امتحان جاری

مدھوبنی: 8 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)
جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہارکےزیرِ اہتمام تمام طالبات کےسالانہ امتحان کا آغاز مورخہ یکم شعبان 1443ھ مطابق5/مارچ 2022ء بروز سنیچرسےہوا،اور6/شعبان 1443ھ مطابق10/مارچ بروزجمعرات تک جاری رہے گا،اس امتحان میں درجاتِ دینیات اوردرجاتِ عالميت سمیت تقریباً دوسوسے متجاوز طالبات شریک ہیں،امتحان یومیہ دونشستوں میں ہورہاہے،امتحان لینے میں اساتذۂ جامعہ کے علاوہ دیگر اداروں کے ماہراساتذہ کی بھی خدمات لی جارہی ہیں، گذشتہ کل جامعہ فاطمہ زہرا للبنات ململ کے شیخ الحدیث مفتی محمد سلیم الدین قاسمی اور مدرسہ چشمۂ فیض ململ کے سابق استاد مفتی محمد انس عباد قاسمی بحیثیتِ ممتحن تشریف لائے۔حضرات ممتحنین نے مجموعی طورسے طالبات کی تعلیم وتربیت پر کافی اطمینان کااظہار کیا اورذمہ دارن ومدرسینِ جامعہ ہذاکو نیک خواہشات پیش کیں،اور اپنی مخلصانہ دعاؤں سے نوازا۔جامعہ ہذاکے صدرالمدرّسین واستادحدیث مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری اور دیگر اساتذۂ کرام نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا، واضح رہے کہ تعلیمِ نسواں کے حوالے سےجامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار،ضلع مدہوبنی کاایک ممتازاور نامورادارہ ہے،جو اپنی عمر کے لحاظ سے ہرچند کہ نوخیز ہے،مگراپنی بیش بہا خدمات کے حوالے سے پورے علاقے میں مشہور ونیک نام ہے،یہ جامعہ بستی پرسونی کے ہی ایک نوجوان فاضل مولانا نوشاد احمد مفتاحی ونثاری کی نظامت میں بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے،اورجامعہ کے اس ترقیاتی سفرمیں بستی کے مخلص نوجوان بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں،جودراصل جامعہ کے اراکینِ تاسیسی ہیں،جن میں قاری قمر صدیقی،مولانااسعداللّہ قاسمی،مولانا بدر،حافظ بدرالدجی عرف جگنو،حافظ ارشاد،حافظ انظر نسیم،حافظ سمیع اللہ ،محمدشکیل،احمدعلی، سراج الصالحین عرف اچھے،اشرف علی،محمد کامل،محمدپرویزعالم، محمدمعصوم،محمد نعمان،محمدعنبر،محمدغفران قابلِ ذکر ہیں ۔