جلگاؤں شہر میں ایم۔آئی۔ایم۔ ‘یووا ٹیم’ کا جلوہ! کئی نوجوان مجلس میں شامل ضلع صدر احمد سر نے یووا ضلع صدر عمران خان کی کوششوں کو سراہا

جلگاؤں : شہر و ضلع بھر میں ایم آئی ایم کے کامیاب پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج جلگاؤں شہر کے تانبا پور علاقہ میں یووا ضلع صدر عمران خان کی محنت سے یووا باڈی کا ایک کامیاب پروگرام دیکھنے کو ملا جس میں 60 سے زائد نوجوانوں نے مجلس میں شرکت اختیار کی ۔ اس کامیاب پروگرام کی صدارت ضلع صدر احمد سر نے فرمائی۔ علاقہ تانباپور کے نوجوان لیڈر جناب محمود شیخ محمد کو جلگاؤں مہا نگر یووا نائب صدر کا لیٹر ضلع صدر احمد سر اور یووا ضلع صدر عمران خان کے ہاتھوں دیا گیا ۔ اس موقعہ پر ایڈوکیٹ عمران شیخ ( جلگاؤں لوک سبھا چیف ) اور ریان جاگیردار ( ممبر نارتھ باڈی ) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اپنے صدارتی کلمات میں ضلع صدر احمد سر نے یووا باڈی کی محنت کو سراہا اور اپنے اپنے علاقوں میں مجلس کے بینر تلے عوامی خدمات کرنے کی اپیل کی ۔ جبکہ سید دانش احمد ( صدر جلگاؤں مہا نگر ) زبیر دیشمکھ ( ممبر نارتھ باڈی ) رشید خان صاحب ( ضلع واہتک سیل صدر ) سانیر سید ( صدر طلبہ ونگ نارتھ مہاراشٹر ) خالد کھاٹک ( کارگزار صدر جلگاؤں تعلقہ ) سعید شیخ ( سیکریٹری ضلع باڈی ) عمران شیخ ( نائب صدر مہانگر باڈی ) اعجاز خان ( نائب صدر پاچورہ تعلقہ ) سلیم حاجی صاحب ، وسیم سید ، عارف پٹیل ، ارشد خان ، لقمان شیخ کے علاوہ مجلس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔