دنیا آخرت کی کھیتی ہے :شیخ معین الدین سلفی

سدھارتھ نگر:
دنیا آخرت کی کھیتی ہے ہے اس دنیا کے اندر جو کچھ ہم کریں گے اچھا یا برا اس کی جزا یا سزا قیامت کے دن جس کو آخرت کے نام سے جانا جاتا ہے مل کر رہے گا اس لئے دنیا کے اندر آخرت کی تیاری کرنی چاہیے اور دنیا کے فریب میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ یہ دنیا انسان کو آخرت سے غافل کر سکتی ہے جب کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی جنت میں داخلہ اور جہنم سے آزادی ہے اس دنیا کے اندر بہت سارے لوگ ہیں جو صرف دنیا کمانے کے چکر میں لگے رہتے ہیں جبکہ ان کو دنیا بھی نہیں ملتی اور آخرت بھی تباہ و برباد ہو جاتی ہے اور جو لوگ دنیا میں آخرت کو تلاش کرتے ہیں اللہ تعالی ان کو دنیا بھی دیتا ہے اور آخرت بھی دے گا ان شاء اللہ ان خیالات کا اظہار "فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا بازار "کے بینر تلے بھگوسہ پوسٹ مینا ضلع سدھارتھ نگر کی جامع مسجد میں منعقد د جلسے کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ہوئےشیخ معین الدین سلفی نے کیا انہوں نے مزید قرآنی آیات اور احادیث نبویہ اور سلف صالحین کے واقعات کے حوالہ سے فکر آخرت پر زور دیا اور دنیا کے ہم وغم سے اوپر اٹھ کر آخرت کے لیے عمل کی ترغیب دی۔
اس موقع پر فضیلۃ الشیخ کلام اختر سنابلی نے گناہ کی نحوست اس کے دنیوی اور اخروی نقصانات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گناہ کرنے سے نعمتیں چھن جایا کرتی ہیں جیسا کہ اللہ تعالی نے آدم اور حوا سے جنت چھین لی لہذا گناہ سے بچنا چاہیے اور نیکیاں زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے۔
قرآن کی تلاوت حافظ صفی الرحمن فرقانی صاحب نے کی۔
اس موقع پر گاؤں کے بزرگان و نوجوان بچے اچھی تعداد میں موجود رہے۔