انجمن ترقی اردو شاخ سندیلہ کی انتخابی میٹنگ

فرید الدین احمد سرپرست ، ڈاکٹر محمد حنیف کنوینر منتخب
اردو زبان کے فروغ پر کیا گیا تبا دلۂ خیالات

ہردوئی (یاسر قاسمی)
انجمن ترقی اردو ہند شاخ سندیلہ کی انتخابی میٹنگ شمیم ​​احمد کی رہائش گاہ واقع محلہ ملکانہ میں منعقد ہوئی۔ صدارت غلام حسین اور نظامت معیزالدین احمد ساغری نے کی۔
منعقدہ میٹنگ میں انجمن ترقی اردو شاخ سندیلہ کمیٹی کی نئی تشکیل اور عہدیداران و اراکین کا انتخاب عمل میں آیا، کمیٹی کے عہدیداران و ارکین کے ناموں کا اعلان تنظیم کے صدر مشاق شاعر غلام حسین سہیل سندیلوی نے کیا، جس میں سرپرست فرید الدین احمد، کنوینر ڈاکٹر محمد حنیف، صدر غلام حسین سہیل سندیلوی، نائب صدر شمیم ​​احمد خان، چوہدری ایم ندیم، مشیر کار ڈاکٹر زبیر صدیقی، عبدالولی صدیقی، جنرل سیکرٹری معیز ساغری، سکریٹری یاسر عبدالقیوم قاسمی، توحید احمد ، خزانچی محمد داور رضا منتخب ہوئے جبکہ محمد سعید ، عباس، شفیق احمد، محمد حسنین، فرحت محمود، فرحان الحق، محمد اکبر، محمد عارف، شفیع احمد صابری اور احتشام علی کا بطور اراکین کین انتخاب عمل میں آیا، اس موقع پر سہیل، شمیم، عبدالولی صدیقی وغیرہ نے اپنا منظوم کلام پیش کیا ۔ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے اردو ادیب فرید الدین احمد نے کہا کہ اردو زبان کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی اور یہاں کے باشندگان کے ذریعے پروان چڑھی۔ اردو زبان ہندوستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق افراد بولتے ہیں۔ اردو صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ ہر ہندوستانی کی زبان ہے۔ اردو زبان کے فروغ کے لیے اپنے بچوں کو اردو سکھائیں۔ ایسے لوگوں کو بھی مدعو کریں جو اردو سے واقف نہیں ہیں، اس سے لوگوں میں اردو سے محبت اور قربت پیدا ہوگی۔ آج کے معاشرے میں سبھی اپنے بچوں کو انگریزی ہندی کے ساتھ اردو زبان سکھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران و سبھی اراکین اور معززین موجود تھے۔