جامعہ امّ الہدی پرسونی میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ وتقسیمِ انعام

مدھوبنی: 21 مارچ، (نمائندہ)
جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں طالبات کاسالانہ تعلیمی مظاہرہ وتقسیمِ انعامات کاانعقادنہایت تُزک و احتشام کے ساتھ بتاریخ:13/شعبان المعظم 1443ھ مطابق 17/مارچ 2022ء بروزجمعرات ہوا۔اس اجلاس میں دونشستیں ہوئیں ،پہلی نشست مردوں کے لیے خاص تھی،جوصبح9:00بجےسےدوپہر12:00بجے تک ہوئی،پہلی نشست کا آغاز من تشاء پروین بنت محمد زبیرکی تلاوت سے ہوا،جب کہ بی بی فاطمہ بنت محمد شمیم نے حمداورشائنہ انجم بنت عبدالصمد اورآمنہ پروین بنت محمد نوشاد نے نعتِ نبی پیش کی۔علاوہ ازیں طالباتِ جامعہ نے اردو،عربی ،انگلش تینوں زبانوں میں خطابت کے جوہر دکھائے،دوطالبات طلعت پروین بنت حافظ صدرعالم اورعافیہ پروین بنت حافظ محمد ارشاد نے اردوزبان میں تقریریں کیں،اوررقیہ پروین بنت حافظ حفظ الرحمن نے انگلش زبان میں اورتحسین فاطمہ بنت ماسٹرمحمد اسدنے عربی زبان میں بہت عمدہ خطاب کیا،جب کہ کلثوم پروین بنت محمد شاکر نے عربی تقریر کااردو میں ٹرانسلیشن کیا،نیزسعدیہ روحی بنت مولانا محمد حسن اورسمیہ پروین بنت محمد رضوان نے عمدہ مکالمہ پیش کیا۔ماجدہ پروین بنت محمد ابرار نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالی۔
اس پہلی نشست میں علماء کرام کے دو اہم خطابات ہوئے،جن میں پہلا خطاب جامعہ ہذا کےصدر المدرسین مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری کاہوا،جس میں انہوں نے تعلیمِ نسواں کی اہمیت اور جامعہ کے خدمات پر روشنی ڈالی۔دوسراخطاب بزرگ عالم دین ،عارف باللہ حضرت مولانا عبدالمتین صاحب اسراہی کا بحیثیتِ صدرِ اجلاس ہوا،انہوں نے اپنے خطاب میں جہاں بچیوں کی تعلیم وتربیت پر زور دیا وہیں بچیوں کی تعلیمی مظاہرہ پر کافی خوشی کابھی اظہار کیا۔ پہلی نشست کااختتام صدرِاجلاس کی ہی رقت آمیز دعاءپر ہوا،اس موقع پرماسٹرانوارالحق،حافظ صدرعالم،ڈاکٹراسد،حاجی نثار سمیت بستی کی اہم شخصیات موجود تھیں۔جب کہ دوسری نشست بعدنمازِظہر 2:00بجے سے شام4:15 بجےتک ہوئی، یہ نشست عورتوں کے لیے خاص تھی،اس کاآغازشمیمہ پروین کی تلاوت سے ہوا،جب کہ آفرین پروین بنت محمد رقیب الحسن مرحوم اور بی بی فاطمہ بنت محمد شمیم نے نعتیہ کلام پیش کیا،تین طالبات سمیہ پروین بنت محمد رضوان،شائنہ انجم بنت عبد الصمد ،اورعائشہ پروین بنت مولانا محمد نوشاد نے اردو میں تقریریں کیں،ثانیہ پروین بنت محمد نسیم نے انگلش زبان میں اورماجدہ پروین بنت محمد ابرار نے عربی زبان میں بہت اثرانگیز خطاب کیا،جب کہ تمثیل فاطمہ بنت ماسٹرمحمد اسد نےعربی تقریر کااردومیں ٹرانسلیشن کیا،نیز شفاءپروین بنت محمد صدرعالم اور سکینہ پروین بنت مولانامحمد ضیاء الحق نے مکالمہ پیش کیا،تمثیل فاطمہ بنت ماسٹرمحمد اسد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
اس دوسری نشست میں تمام کلاس میں پوزیشن لانے والی طالبات کو خصوصی انعامات سے اوران کے علاوہ تمام طالبات کو عمومی انعامات سے نوازا گیا،اس نشست میں رکن شوری جامعہ ہذا مولانا محمد سجاد کا مختصر خطاب ہوا،جب کہ جامعہ ہذا کے صدر مدرّس مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری کی رقت آمیز دعاء پرمجلس کااختتام ہوا،واضح رہے کہ جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہارمولانا نوشاد احمد مفتاحی کی نظامت میں اور بستی پرسونی کے مخلص نوجوانوں کی پندرہ رکنی کمیٹی کی نگرانی میں مکمل برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔