واجد نگر پہانی میں جلسہ دستار بندی آج 25 مارچ کو

ہردوئی: 25 مارچ
مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ اصحاب صفہ واجد نگر پہانی میں ایک روزہ جلسہ دستار بندی آج 25 مارچ جمعہ کے روز بعد نماز عشاء منعقد ہو گا مدرسے کے ناظم مفتی محمد جاوید قاسمی کی اطلاع کے مطابق جلسے میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا محمد عارف قاسمی و مولانا محمد واصف قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے مدرسہ کے ناظم و جلسہ کے کنوینر مفتی محمد جاوید قاسمی نے بتایا کہ جلسہ کو مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے استاذ مولانا محمد سلیم اللہ مظاہری مولانا محمد شریف لکھیم پوری ومولانا محمد وارث لکھیم پوری بھی خطاب کریں گے انہوں نے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے