مدرسہ فضل رحمانیہ ملاواں میں تقریب تکمیل قرآن کریم کا انعقاد

بلگرام /ہردوئی: 28 مارچ، ہماری آواز(حافظ طریق احمد)
مدرسہ فضل رحمانیہ محلہ چھتہ ٹولہ قصبہ ملاواں کے زیر اہتمام طالب علم کے ذریعے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں جمعیت علماء وسط اترپردیش کے نائب صدرمولانا عبد الجبار قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔
صبح دس بجے مدرسہ کے ناظم مفتی محمد عاقل کی صدارت میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں مولانا عبدالجبار قاسمی نے قرآن کی فضیلت اور رمضان المبارک کی قدر کرنے پر تفصیلی خطاب کیا، مدرسے کے نظم و ضبط کو دیکھتے ہوئے مولانا قاسمی نے انتظامیہ اور مدرسے کے اساتذہ کی ستائش کی، اس موقع پر تکمیل حفظ کی سعادت سے بہرہ ور ہونے والے طالب علم حافظ محمد افضل ولد محمد صغیر نے قرآن مجید کی آخری آیات تلاوت کر کے قرآن پاک کا حفظ مکمل کیا، مفتی محمد عاقل حسینی اور مولانا محمد حسان نے بھی خطاب کیا، تلاوت قرآن سے آغاز کے بعدحافظ فخرالدین نے نعتیہ اشعارپیش کیے، نظامت کے فرائض مولانا ناظم قاسمی نے انجام دئے، مولانا عبد الجبار قاسمی کی دعا پر پروگرام ختم ہوا، تقریب میں مفتی وقار الدین قاسمی ، مولانا عامل قاسمی، حافظ محمد ابرار ،حاجی یوسف ، محمد اسماعیل ، نسیم نیتا و دیگر افراد نے شرکت کی۔