گرمی کی شدت کے باوجود بچوں نے رکھا روزہ

بلگرام: 6 اپریل (حافظ طریق احمد)
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے اس وقت شدید گرمی کی وجہ سے جہاں لوگوں کو سخت مشکلات سے گزرنا پڑ رہا اور روزہ رکھنا مشکل ہورہا ہے وہیں ان نو نہالوں پر سخت گرمی کا کوئ فرق نہیں پڑا اور وہ روزہ رکھ رہے ہیں بلگرام قصبہ کے محلہ سلحاڑہ ساکن حافظ محمد انصار کا 7سالہ بیٹا محمد اسامہ اس سخت گرمی کے باوجود روزہ رکھ رہا ہے وہیں 9سالہ بیٹی زینب ارم بھی روزہ رکھ رہی ہے حافظ انصار بتاتے ہیں کہ اتنی سخت گرمی اور بڑے دن ہونے کے باوجود انہیں کوئ شکایت نہیں بلکہ وہ خوشی خوشی روزہ رکھ رہے ہیں وہیں انہوں نے بتایا کہ جو بڑے ہوکر روزہ نہیں رکھ رہے ہیں انکے لے ایک پیغام بھی دے رہے ہیں کہ وہ خدا کے احکام کو پورا کریں۔