3 بچوں کے روزہ رکھنے پر علماء نے دی مبارکباد

نونہالوں کی دینی تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی ضروری: علماء

بلگرام ہردوئی (حافظ طریق احمد)
بلگرام کے موضع سکیھڑا ساکن حافظ طریق احمد کے 10سالہ فرزند طفیل احمد ، محمد عارف کے 9سالہ فرزند محمد حسان اور شاہ آباد قصبہ کے محلہ سلمانی ساکن فہیم خان کے 8 سالہ بیٹے محمد ضبان نے آج روزہ رکھا جس پر ان کے والدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ علمائے کرام نے بچوں کی دینی تربیت پر زور دیا۔
روزہ کی عادت بچپن میں ہی بچوں میں ڈالنی چاہیے ، بچوں کو فرائض کی ادائیگی ، سنتوں اور ہرہر موقعے کے لیے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سلم سے منقول مخصوص دعاؤں کے پڑھنے کا عادی بنانے میں والدین کا اہم کردار ہے، بڑوں کو سحری وافطار کرتا دیکھ کر کم سن بچوں میں بھی یہ جذبہ بیدار ہوتا ہے اور یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ بڑوں کی طرح روزہ رکھیں، لیکن بہت سے والدین بچوں کی محبت سے مغلوب ہو کر انکے اس دینی جذبے مضمحل کر دیتے ہیں، نتیجتا وہ بڑے ہوکر بھی روزہ نہیں رکھ پاتے، اس موقع پر مفتی محمد اخلاق قاسمی بلگرامی نے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا یہ غمخواری اور ہمدردی کا مہینہ ہے وہیں مدرسہ انوارالعلوم کے استاذ مولانا عبدالصمد قاسمی نے کہا کہ روزہ دار بچے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، اس سے بچوں میں دینی جذبات پروان چڑھتے ہیں۔