کون ہیں شر پسند، غنڈے، فسادی اور ان کے آقا؟

عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری(گوونڈی،ممبئی)
9224599910

صدیوں سے بھارت دیش میں ساری قومیں اور زبانوں کے بولنے والے مل جل کر رہتے آئے ہیں ۔یہاں کے لوگوں کا مزاج سکیولر اور بھائی چارے والا رہا ہے۔اس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں ۔۔۔۔
پھر کیا ہوا کہ نفرت کا بازار گرم ہو گیا ۔لوگ سیاسی اقتدار اور طاقت کے نشے میں ایک امن پسند، باخلاق، دیانت دار، وطن پرست ،وطن دوست قوم سے نفرت اور عداوت کی جارہی ہےاور اسے سیڑھی بنا کر ان کی لاشوں پر اپنی سیاست چمکانے لگے ہیں ۔یہ ہمارے ملک کی تہذیبی روایت ،مذہبی سبھیتا کے خلاف ہے۔۔

شر پسند کون ہیں؟
کون فرقہ پرستی پھیلانے والے ہیں؟
وہ کون لوگ ہیں جو سرے عام Genisaide کی بات کرتے ہیں؟؟ دھرم گرو کا کام ایسے اقدامات اور بھڑکانا کس دھرماور کیے راج کی تعلیم ہیے.؟Issuse پیداکرنا، اور ان کو
اٹھا کر گودی میڈیا کے حوالے کردینا، پھر نفرت کابازار گرم کر کے polarisation کرنا؟
کون ہیں جو تہواروں میں کھلے عام ہتھیاروں کی نمائش کررہے ہیں؟
کس فرقہ اور پارٹی کے لوگ ہیں جو مآب لینچنگ ( Mob lynching)جیسا بزدلانہ اور ظالمانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں؟؟
کون ہیں جو سرے عام نفرت پھیلاکر دنگے فساد کو ہوا دیتے اور فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہیے ہیں؟؟؟
کون کراتا ہے فرقہ وارانہ فسادات؟
فسادات کی تیاری، مشتعل ہجوم کس پر حملے کرتا ہے؟؟؟
کس فرقے کے لوگوں کو جانی مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔؟؟؟ مسلم محلوں پر حملے ہوں، اور گرفتار بھی مسلمان مظلوموں ہی کو کیا جائے؟؟
کن شرپسند آرگنائزیشن پر لگنی چاہیے پابندی ( Ban) ۔جو کھلے عام نفرت پھیلاتی اور امن کو غارت کرتی ہے۔پھر ان پر کیوں نہیں لگتی پابندی؟؟؟
یہ سارے سوالات کے جواب واضح ہیں ۔سب جانتے ہیں کہ دنگوں کو بھڑکانے والے، لوٹ پاٹ، آگ زنی، جانوں کا نقصان کرنےوالےکون ہیں؟ ۔پولس اور انتظامیہ، حکومت اور عدالت، میڈیا اور پریس سچی بے لاگ کاروائی کرے تو کس کی ہمت ہے کہ املاک جلائے، مسجدوں پر چڑھ کر بھگوا جھنڈا لہرانے کا سر عام اقدام کرے؟؟ کھلے عام ہتھیاروں کی نمائش کرے؟؟؟ اپنے تہواروں اور ریلیوں میں ہتھیاروں کے ساتھ مظاہرہ کرے؟ کیا ملک کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟؟ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ان شرپسندوں کی گوشمالی کیوں نہیں ہوتی؟ کیا انصاف کی دیوی کی انکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے؟؟

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہو تا

یہ اور اس طرح کے بے شمار سوالات ہر انصاف پسند شہری کے ذہنوں میں آتے ہیں اور وہ اس کا جواب بھی چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔
لیکن واری سیاسی بازی گری۔۔۔ مظلوم جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور ظالم دندناتا پھر رہا ہے۔۔۔
ادارے، ایجنسیاں، انتظامیہ، پولس، میڈیا اور انصاف کے مندر اگر جاگ جائیں تو پھر کیوں کر ہو سکتاہے فساد، دنگا(Riots)، نسل کشیGenocide Mob lynchingکے حملے۔۔۔۔
Anty riotes force قائم کر کے ظالم فسادیوں تک پہنچنا اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے میں سرکار کیوں کامیاب نہیں ہوتی ؟ اس کے لیے سخت قانون کیوں نہیں بنائے جاتے؟
مسلم کش فسادات کے بعد بنے والے کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمدکیوں نہیں کیاجاتا۔

مسلمان اور اسلام

اسلام امن وآمان ،بھائ چارے، رحمت انسقنیت دوست کا مذہب ہے۔مسلمان غریب ہے۔
پچھڑا ہوا ہے۔سرکاری نوکریوں میں اس کا فیصد انتہائی کم ہے۔ زمین ،کھیت اس کے پاس نہیں ۔بڑی کمپنیاں اس کی نہیں ۔تعلمی میدان میں بھی اپنی غربت افلاس اوردوسروں کے تعصب کا شکار ہیں۔کسی قسم کا ریزرویشن اسے حاصل نہیں ۔ مالی بد حالی کے سبب موٹی فیس اورتعلیمی خرچ اٹھانے کی اس کی طاقت کمزور ہے ۔اس کے اسلاف کی اوقاف پر دوسرے قابض ہیں۔ مسلمانوں کک ترقی Upliftment کے لیے اوقاف کی ملکیت سے تعلیمی ادارے بنانے کا نظم کیوں نہیں کیاجاتا؟؟؟ تعلیمی اسکالرشپ کے لیے اسے استعمال کرنے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی جاتی ہے؟
بیس سے پچیس کروڑ کی مسلم آبادی پریشان ہیں ۔اسے مسلسل الجھائے رکھاجاتا ہے۔ کبھی NRC, CAA,
کبھی حجاب کے نام پر اسکول کے باہر کیا جارہاہے۔کبھی اس کی تجارت کا بائیکاٹ کر کے اسے پریشان کیا جارہا ہے۔کبھی اس کے مذہب اور عقیدہ پر وار اور اس کے دین کے خلاف قانون سازی کرکے اسے الجھا دیا گیا ہے۔طلاق ثلاثہ، حلال گوشت پر دوسروں کو تکلیف ہے۔خواہ وہ مرغی ،بکری ،بھینس کاہی کیوں نہ ہو۔اس کی مادری زبان اردو کی ترویج واشاعت اور پھلنے پھولنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتیں ہیں ۔ جبکہ یہ ہندوستانی زبان ہے۔۔۔۔۔

مسائل میں الجھایا گیا ہوں

باٹ کر بکھرایا گیا ہوں

سوچیے کیسے ہوگا سب کا وکاس؟
من کی بات کیا من جیت کر کی جاتی ہے یا مونی بابا بن کر انکھیں بند کرلی جاتی ہے؟؟
کیسے بیٹی پڑھے گی ان اداروں میں جو اس کے سر سے چادر اتارنے پر فخر کرتے ہیں؟؟
ملک میں جمہوریت اور اقلیت کی کیا صورت حال ہے؟؟
مسلمان خواتین سے ہمدردی کرنے والے اور مگر مچھ کے آنسو بہانے والے اس کی عزت و عصمت، تعلیم، اور احترام کے لیے کیا کررہے ہیں؟؟؟

ہے عجب ووٹ کا بیوپار چنا جور گرم

کیوں منتخب نہیں ہوتے ب امیداوار مسلم حلقہ انتخاب سے بھی؟

دانش تیری نہ کچھ میری دانشوری چلے