سماج میں محبّت اور امن کی فضا پیدا کرکے ہی تفریق اور نا انصافی کے ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہے

جماعت اسلامی ہند وکرولی پارک سائٹ کی جانب سے دعوتی افطار کا اہتمام، الگ الگ طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 برادرانِ وطن نے کی شرکت ، دعوت افطار نشست کے ذریعے امن و امان، بھائی چارہ اور رواداری کا پیغام دینے کی کی گئی کوشش

24 اپریل : وکرولی پارک سائٹ
پچھلے چند سالوں سے ملک کو بانٹنے،توڑنے اور ملک کا ماحول نفرت انگیز و اشتعال کی طرف گامزن کرنے کی کوشش جاری و ساری ہے۔ایسے میں ہر وہ شہری جو امن، سلامتی اور محبّت سے زندگی بسر کرنا چاہتا ہے وہ یہ کوشش کرتا ہے کہ کیسے اس نفرت کے ماحول کو پُر امن فضا سے ہمکنار کیا جائے۔ لہٰذا اجتماعی سطح پر جماعت اسلامی ہند ایسی نشستوں کا اہتمام کرتی ہے اور انصاف اور امن پسند لوگوں کو قریب آنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس سے ملک میں شانتی اور آپس میں بھائی چارہ پیدا ہو سکے۔
ممبئی کی سطح پر وکرولی مقام پر 24 اپریل کو برادرانِ وطن کے ساتھ اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 100 برادرانِ وطن نے شرکت کی۔ نشست میں شرکا کے ساتھ غیر رسمی انداز میں ڈسکشن کیا گیا جسمیں مذہب کی بنیادی باتوں اور تعلیمات پر تبادلہ خیال ہوا۔ تمام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بحیثیت انسان یہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ ایک دوسرے کو راحت اور تحفّظ فراہم کرنے کی کوشش ہو۔ نشستوں میں پولیس اہلکار، سماجی کارکنان،مختلف طبقات کے لوگ، اور دیگر موجود رہے۔ تمام نے جماعت اسلامی ہند کی اس اہم کوشش کو بہت سراہا ۔ ساتھ ہی ساتھ اصرار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی نشستیں جن سے سماج کو صحیح رخ پر لے جانے میں مدد مل سکے،لہٰذا جماعت اسلامی ہند وکرولی نے 13 مئی کو برادرانِ وطن کے لیے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند وکرولي کے امیرِ مقامی جناب ریاض الدین نے تمام ہی شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کے ہاتھوں تحفتاً کتابیں اور رسالہ شودھن بھی دیا گیا۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر