پاکستانی وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں جمعة الوداع ادا کی

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں جمعة الوداع کی ادائیگی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس سے قبل شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ دو مرتبہ روزہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔قرآن مجید کی تلاوت کی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف 13رکنی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی۔