سعادت گنج میں شاندار دعوتِ افطار کا انعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)قصبہ سعادت گنج کے مدرسہ غوثیہ فیضان رسول میں نوجوانوں کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قصبہ سعادت گنج کے تقریباً دو سو لوگوں نے شرکت فرماکر روزہ افطار کیا۔ افطار کے بعد میں بارگاہ ایزدی میں دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔اور تمام لوگوں نے اللہ سے ملک میں امن و امان کی دعائیں مانگیں۔ اللہ تعالیٰ افطار پارٹی کا نظم کرنے پر رحم وکرم کا معاملہ فرمائے۔ اور سبھی ہو دین کہ خدمت کرنے والا بنائے۔ انتظامیہ میں زین العابدین ، حافظ اخلاق ، حافظ فرقان ، مصباح الحق ، نبی احمد ، حافظ نہال ، ضیاءالدین ، محمد شاداب اور حذیفہ شکیل کے نام قابل ذکر ہیں۔