عارفہ حسن نے امسال پانچ روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی

(حاجی پور ٢ مئی ) انوار الحسن وسطوی کی پوتی عارفہ حسن بنت ڈاکٹر عارف حسن وسطوی نے سات سال کی عمر میں امسال بخوشی پانچ روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ہے- موصوفہ آئیڈیل پبلک اسکول، باغ ملی، حاجی پور (ویشالی ) میں اول درجے کی طالبہ ہے- وہ اپنے درجے میں ذہین طالب علموں میں شمار کی جاتی ہے – علم حاصل کرنے کا اسے شوق اور لگن ہے – عارفہ حسن کے دادا انوارالحسن وسطوی نے اپنی پوتی کے روشن مستقبل کے لئے قارئین سے دعا کی درخواست کی ہے – یہ اطلاع قمر اعظم صدیقی بانی و ایڈمن ایس – آر میڈیا نے دی ہے-