جوگیشوری اسکالر اسکول اور جماعت اسلامی کے مشترکہ عید ملن پروگرام کا انعقاد

جوگیشوری: 17 مئی(پریس ریلیز)
ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں اسکالر ہائی اسکول و جونئیر کالج اور جماعت اسلامی جوگیشوری یونٹ کا مشترکہ عید ملن منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں کانگریس اور شیوسینا کے عوامی نمائندے،سیاسی قائدین پولس افسران،سماجی کارکنان اور بڑی تعداد میں عام افراد شریک ہوئے اور آپس مل کر عید کی خوشیاں بانٹیں۔
پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور ہندی ترجمہ پڑھ کر سنایا گیا جماعت اسلامی کے رکن محفوظ صدیقی نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا اصل خوشیاں ساتھ میں بانٹنے سے ہی ملتی ہے رمضان کا پیغام بھی یہی تھا کہ ہم اپنے سکھ اور دکھ میں ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کو شریک رکھیں۔ امبولی پولس اسٹیشن کے سینیئر انسپکٹر بندو پنت بنسوڑے نے پروگرام میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔کانگریسی قائد اور سابق رکنِ پارلیمان سنجے نروپم نے حکومت ذریعے پھیلائی جانے والی نفرت کی سیاست پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور شیوسینا مہاراشٹر کے سیاسی حالات کبھی بھی نفرت کی بنیاد پر ہونے نہیں دیں گے احمد نگر سے آئے ہوئے جماعت اسلامی کے رکن سید ساجد نے رمضان اور قرآن کے پیغام کو مراٹھی زبان میں احسن طریقہ سے پیش کیا۔ ڈاکٹر احتشام نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں 150 سے زائد افراد شریک ہوئے شرکاء کے لئے شیر خورمہ اور ظہرانہ کا انتظام کیا گیا تھا اس موقع پر قرآن مجید کے ہندی اور مراٹھی کے تراجم تحفہ دئیے گئے۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ