دھولیہ جمعیت علماء (مولانا ارشد مدنی) دفتر میں پی۔آئی۔ جناب کوکرے صاحب کے ساتھ بقرعید کے تعلق سے اھم میٹنگ

دھولیہ:
بروز سنیچر بتاریخ 2 جولائی ، 2022 بعد نماز مغرب دفتر جمعیت علماء مدرسہ سراج العلوم مولوی گنج دھولیہ میں آزاد نگر پولس محکمہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کےتعلق سے اھم میٹنگ منعقد کی گئی۔
مولانا ضیاء الرحمن قاسمی صاحب نے تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا آغاز کیا۔ جب کہ میٹنگ کی صدارت الحاج حافظ حفظ الرحمن مولانا ابوالعاص صاحب نے فرمائ۔اورتحریک صدارت محمد یوسف پاپا سر صاحب نے بھت اچھے انداز میں کی ۔
پروگرام کے نظامت کے فرائض جناب ایاز احمد ایاز صاحب بے بھت ھی بہترین اور شاندار طریقے سے انجام دینے۔مولانا شکیل احمد قاسمی نے اغراض و مقاصد بتاتے ھوئےکہا کہ جمعیت علماء انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی کسی بھی طرح کا کوئی بھی کام اتا جمعیت علماء اسکو انجام دیتی ھے پچھلے سال بھی جمعیت علماء نے اسے طرح کی میٹنگ پولس محکمہ کے ساتھ دھولیہ جمعیت علماء دفتر میں لی تھی ۔ پولس محکمہ کا ہمیں مکمل تعاون ملا ھے ھماری بھی ذمہ داری ھے کہ انکا تعاون کریں
آخر میں دھولیہ ازاد نگر پولیس کے پی، آئ، جناب کو کرے صاحب نے ذبیحہ قانون کے تعلق سے معلومات دی، نیز صاف صفائ، و احتیاط کے ساتھ قربانی کے فرائض کو انجام دینے کی تلقین دلایا۔ قانون کو ہاتھ میں نا لے ،بلکہ قانون کا پالن کرنا ھے ، نیز عوام سے برادران وطن کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے اس کے لیے اپیل کی ھے۔
محمد یوسف پاپا سر صاحب نے تمام انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ کےساتھ بحکم صدر محترم میٹنگ کا اختتام کیا۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے الحاج حافظ حفظ الرحمن مولانا ضیاء الرحمن قاسمی ،مولانا شکیل احمد قاسمی ،الحاج مختار شریف، محمد یوسف پاپا سر، ایاز احمد ایازمحمد اعجاز رفیق، عبد المحیط بھائ، شیخ پرویز، مسعود احمد، محمد آصف، سلیم بھیا، اور کارپوریٹر آمین پئیل،کارپوریٹر للو سیٹھ، کارپوریٹر وسیم خلیل سر، کارپوریٹر مختار بلڈر، اسلم بھیا ( بیکری والے) ابو العاص صابر سیٹھ، وکیل الحاج مشتاق، عمران عرفان، عقیل مختار (منا) صدیق اسمعیل، شیخ اظہر صاحبان کے علاوہ اور بھی احباب موجود تھے الحمد للہ۔

نشر اشاعت جمعیت علماء(مولانا۔ ارشد مدنی) دھولیہ