ماہ ذی الحجہ ایثار و قربانی کا مہینہ! ابرار احمد چودھری

بلوا سینگر، سنت کبیرنگر: (سلمان کبیرنگری)
اللہ تعالیٰ نے اپنے کمال رحمت کی بدولت اپنے بندوں کو اپنی رضا وخوشنودی کے بیش بہا مواقع نصیب فرماتا ہے تاکہ بندے ان میں اللہ تعالیٰ کے حضور نیکیاں اور اطاعت کے کام بجا لاکر اپنے گناہوں کی بخشش، اور اس کی رحمت اور بلندی کو چاہے کہ اپنے تعلق کو اللہ تعالیٰ سے مضبوط کریں اور سعادت و کامرانی کا حصول ممکن بنائیں – انہیں مواقع میں سے ماہ ذی الحجہ کی دس راتیں بھی ہیں اور یہ مہینہ ان چار مہینوں میں سے جن کو اللہ تعالیٰ نے "” اشہر حرم "” یعنی حرمت والے مہینے قرار دیا ہے ماہ ذی الحجہ ایثار و قربانی کا مہینہ ہے
مزکورہ خیالات کا اظہار ابرار احمد چودھری نے کہا کہ ماہ ذی الحجہ کی فضیلت واہمیت اور احکام قرآن وحدیث مختلف انداز سے بیان کئے گئے ہیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے نے قرآن مجید میں ان دس با برکت راتوں کی قسم بھی کھائی ہے اور نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ پہلی رات کے چاند کے ساتھ ذی الحجہ کا آغاز ہوتا ہے تو اس کی پہلی دس راتوں میں سے ہر رات اپنی عظمت میں لیلتہ القدر کے برابر ہے۔
وہیں ایشین انٹرپرائزز کے سماجی کارکن محمد عمران خان نے کہا کہ یہی وہ دس راتیں ہیں جس میں مسلمان حج بیت اللہ جیسی عظیم الشان عبادت انجام دیتا ہے انہیں دس دنوں میں سے ایک دن یوم عرفہ ہے جو حجاج کرام کے لیے بہت بڑا دن ہے اور اس دن روزہ رکھنے اور قیام الیل کرنے کی بہت بڑی فضیلت ہے اللہ تعالیٰ ہم تمام امت مسلمہ کو ایام میں کثرت سے عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین