- مفتی محمد ہارون ندوی ضلع صدر اور مشتاق کریمی نائب صدر،سینئر صحافی سعید پٹیل جنرل سکریٹری منتخب
جلگاؤں /مہاراشٹر 16/ستمبر
وائس آف میڈیا مہاراشٹر کے صحافیوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جو بڑے پیمانے پر صحافیوں کو جوڑ کر ان کے حقوق کی لڑائی لڑتی ہے،ان کے پریوار،ان کے سکھ دکھ میں ساتھ کھڑی رہتی ہے،ابھی پچھلے ہفتے ایک سانحہ مہاراشٹر کے جلگاؤں جامود سنگرام پو رمیں ہوا،جس میں انیس قریشی نامی مراٹھی پترکار کا حٓدثے میں انتقال ہو گیا،فوری طور پر اس تنظیم کے برادران وطن نے بڑی مدد کی،اسی تنظیم نے اردو شعبہ کا بھی آغاز مفتی محمد ہارون ندوی کی سرپرستی اور صدارت میں کیا،جس میں اردو صحافیوں کو شامل کیا جارہا ہے۔
گزشتہ کل جلگاؤں ضلع سے اس کا آغاز ہوگیا اور انتخابی کارروائی بھی عمل میں آئی۔جس میں مفتی محمد ہارون ندوی کو ضلع صدر،مشتاق کریمی اور کامل شیخ کو نائبین صدراور سینئر صحافی سعید پٹیل کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔جبکہ مولانا رضوان قریشی کو کارگزار صدر،شیخ شریف شیخ سلیم جوائنٹ سکریٹری،حافظ عبد الرحیم پٹیل خازن،عمران خان میڈیا انچارج،صلاح الدین ادیب ترجمان،شرجیل خان رکن،اسلم خان رکن، شاکر خان رکن، اور شبیر علی نیاز علی کو سنگھتک منتخب کیا گیا۔اس طرح 13/افراد پر مشتمل ضلعی باڈی کا اعلان کردیا گیا۔
محترم سندیپ کاڑے (سنستھیک ادھیکش)،سنجے آؤٹے (کاریہ ادھیکش) اور سریش آجائن وال (جلگاؤں ضلع ادھیکش)نے تمام نو منتخب کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمنتخب ضلعی صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے یہ اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں جو بھی صحافی بادران وطن کے ساتھ جڑ کر متحد ہو کر مذبوطی کے ساتھ صحافت کے شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں وہ مفتی محمد ہارون ندوی ایڈیٹر ندوی ٹائمز اور وائرل نیوز لائیو سے رابطہ کریں اور مزید معلومات حاصل کریں۔