الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ )کے سندیپ کنوجیا نے مسلم مریضہ جبکہ ابوذر نے ہندو مریضہ کو خون دیا

فرنٹ کے سندیپ،ابوذر،قاسم اور خالد نے مفت خون عطیہ کیا

اعظم گڑھ،(ابوشحمہ انصاری)الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ گروپ کے سندیپ کنوجیا نے آج تقریباً 30 کلومیٹر کا سفر طے کرکے ایک مسلم خاتون کو خون عطیہ کر ان کی جان بچائی۔
آعظم گڑھ کے گاؤں منگراواں کی فردوس جبین کو خون کی ضرورت تھی، جس کے بعد مریض کے فیملی والوں نے الفلاح فرنٹ سے رابطہ کیا، اس کی اطلاع ملتے ہی الفلاح فرنٹ سے جڑے سچن ایکٹیو ہوۓ اور اپنے دوست سندیپ کنوجیا کو لیکر آعظم گڑھ بلڈ بینک پہونچے اور سندیپ کنوجیا نے اپنی مسلم بہن کے لیے خون کا عطیہ دیا۔وہیں دوسری طرف الفلاح فرنٹ کے ابوذرنے شیلا دیوی کوخون دیا۔خالد اورقاسم نے شمع نامی مریضہ کیلئے خون عطہ کیا۔اس طریقے سے اب تک ( الفلاح فرنٹ بلڈ ڈونیٹ) گروپ سے مفت میں351 مریضوں کو خون مل چکا ہے۔
سندیپ کنوجیا،ابوذر،خالد اور قاسم کے اس عظیم کام کے لیے الفلاح فرنٹ کی پوری ٹیم نے خاص کر الفلاح فرنٹ کے بانی (ذاکر حسین)اکھلیش موریہ،ضیاء خالد،عامر اعظمی، یاسر پٹھان، محمد اسماعیل، ندیم ارشد، حذیفہ اعظمی، فیصل، معراج خان، مرزا تابش، اکسم سکروری وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور انہیں دعاؤں سے نوازا. اس کیس میں سچن کا اہم کردار رہا اور انہی کی وجہ سے یہ کیس مکمل ہوا. الفلاح فرنٹ کی پوری ٹیم ان کے جذبے کو بھی سلام کرتی ہے. اس موقع پرذاکر حسین نے کہا کہ ہم ابھی تک امتیازی سلوک، مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر لگاتار کام کر رہے ہیں اور لگاتار لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، ہم عوام سے اپیل کریں گے کہ وہ ہمارے ساتھ جڑے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔