اپنی خوشیوں میں غیروں کو بھی شریک کریں: آفتاب عالم ندوی

دھنباد
اسلام سراپا خیرخواہی کا مذہب ہے ، امن و آشتی ، آپسی بھائی چارگی اس کا خاص پیغام ہے ، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے پر اجر کا اعلان کرتا ہے ، اس سلسلے میں ہر مسلک و مشرب کے ماننے والوں کو یکساں سمجھتا ہے کسی طرح کی کوئی تفریق نہیں کرتا ، اسلام کے اس پیغام کو عام کرنے کیلئے اور اس کو جاری رکھنے کیلئے ہمارے علماء نے۔۔پیام انسانیت۔۔ کے نام سے ایک تنظیم کی بنا رکھی ہے اور اس وقت پورے ملک میں پوری آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے جو کہ حتی الامکان کار آمد اور مفید ثابت ہورہی ہے، اسی کے مدنظر توپچانچی تھانے کے بڑا بابو جے رام پرساد جی کو آل انڈیا پیام انسانیت فورم دھنباد کے سرپرست آفتاب عالم ندوی نے عید الاضحی کے موقع پر مٹھائی پیش کی یوں انہوں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اگر اسلام کا صحیح تصور پیش کیا جائے تو ہندو مسلم کی دوریاں خود بخود لاپتہ ہو جائیں گی جے رام جی نے بھی اپنی خوشی کا اظہارکرتے ھوئے بقرعید کی شبہ کامنائیں پیش کیں ،
مولانا آفتاب صاحب ‌ندوی سابق استاد دارالعلوم ندوہ العلماء لکھنؤ جو بہار ، جھارکھنڈ اور بنگال کے مشہور مدرسۂ نسواں بنام۔۔ جامعہ ام سلمہ فرودس نگر توپچانچی دھنباد کے بانی و ناظم ہیں۔۔ نے بتایا کہ آل انڈیا پیام انسانیت کے تحت کیا کام انجام پاتے ہیں ، ملک کے مختلف ریاستوں میں عام طور پر اور ضلع دھنباد میں خاص طورپر اس تنظیم کے ذریعہ کام انجام پارھے ہیں ، جے رام جی نے اس کام میں ھر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔
مولانا ندوی صاحب تھانہ کے پورے اسٹاف کیلئے الگ الگ مٹھائی کا ڈبہ لیکر گئے تھے جس سے سب نے خوشی کا اظہار کیا۔