صفدرگنج پولیس اسٹیشن احاطہ میں سماجی کارکنان عوامی نمائندے اور درگا پوجا کمیٹی کے عہدیداروں کے درمیان ہوئی امن میٹنگ

بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) صفدر گنج پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اتوار کو سی او صدر سمیت ترپاٹھی کی صدارت میں آئندہ درگا پوجا تہوار کے سلسلے میں سماجی کارکنوں، عوامی نمائندوں، درگا پوجا کمیٹی کے عہدیداروں کے درمیان امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی او سمیت ترپاٹھی نے کہا کہ درگا پوجا کا تہوار تمام کمیونٹی کے لیے بہت اچھا ہے جو سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیتا ہے۔ آپ سب مل کر اپنے اپنے تہوار منائیں اور کسی نئی روایت کو فروغ نہ دیں جس سے امن میں خلل ہو۔ شری ترپاٹھی نے درگا پوجا کمیٹی کے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلوس صرف مقررہ راستوں سے ہی نکالا جائے، اگر ان راستوں میں کوئی رکاوٹ ہو تو پولیس کو پہلے سے اطلاع دیں تاکہ جلوس کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو۔
جلوس کے دوران ڈی جے پر بیہودہ گانوں پر مکمل پابندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس ایچ او ابھیشیک تیواری نے کہا کہ جلوس کے دوران اگر کوئی نشہ کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شری تیواری نے اس تہوار کو سماجی اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر پردھان اجے ورما، سومناتھ راجپوت، ضیا الحق، رمیش چندر جیسوال، ونے کمار،کملیش کمار سمیت دیگر لوگ موجود رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے