بشریٰ ربانی نے نیٹ (NEET) میں امتیازی نمبروں 661 سے پاس کر لہرایا کامیابی کا پرچم

جالے/دربھنگہ: "محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ کامیابی تمہاری شور مچا دے” یہ جملہ تھے بشریٰ ربانی کی والدہ کی جسے انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس استقبالیہ پروگرام کے اختتام پر بشریٰ ربانی نے اپنی والدہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ دراصل بنسل کلاسیز (علی گڑھ) کی جانب سے ان کامیاب طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ رکھا گیا جنہوں نے اس سال نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر بھروارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی بشریٰ ربانی اور ان کی والدہ کا پر جوش استقبال کیا گیا اور امیدوار کو 51000 کا چیک بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ ربانی جالے بلاک کے بھروارہ گاؤں کی رہنے والی ہیں اور ان کا نانیہال کمہرولی ہے۔ بشریٰ ربانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور بنسل کلاسیز سے کوچنگ لے کر نیٹ (NEET) کے امتحان میں اعلیٰ نمبر (661) حاصل کی ہیں۔ بشریٰ ربانی کے والد سب اس دنیا میں نہیں ہیں مگر والدہ اور اساتذہ کی بہترین تربیت نے اسے یہ کامیابی عطا کی۔ اس موقع پر باشندگان کمہرولی نے بشریٰ ربانی اور ان کی والدہ بشمول نانا اور نانی وغیرہ کو مبارکباد پیش کیا ساتھ ہی بچی کے مستقبل کے لیے دعاوں سے نوازا ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں رشتہ دار اور خویش و اقارب شامل ہیں۔

بشریٰ ربانی بچپن سے ہی ذہین تھیں لہٰذا ان کی والدہ نے ان کا داخلہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسکول میں درجہِ نہم میں کروادیا تھا۔ بشریٰ ربانی نے بارہویں جماعت پاس کرتے ہی پہلی ہی بار میں نیٹ میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

بشریٰ ربانی کی اس نمایاں کامیابی پر ان کے دادیہال بھروارہ میں بھی جشن کا ماحول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے