بلگرام/ہردوئی(حافظ طریق احمد)
سانڈی کوتوالی علاقہ کے موضع کنوریاپورمیں زبردست بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے مویشی چرارہا ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع کے مطابق کنوریاپور ساکن رام لال عرف بنٹی( 30) ولد ملائم راجپوت روزانہ کی طرح سکھیڑا گاوں کے پاس جانور چرارہا تھا اچانک بارش کے ساتھ بجلی گر گئی جس سے وہ ہلاک ہو گیا اطلاع پر پہونچے اہل خانہ سی ایچ سی سانڈی لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا لاش قبضہ میں لیکر پولیس نے پوسٹمارٹم کے لے بھیج دی ہے