مدرسہ میر عبدالواحد سمیت کئی مدرسوں میں پہنچی سروے ٹیم، کیا اطمنان کا اظہار

بلگرام /ہردوئی (حافظ طریق احمد)
اتر پردیش کی یوگی حکومت کی ہدایت پر جاری مدرسوں کے سروے کے تحت اج 26ستمبر بروز دوشنبہ بلگرام حلقہ تعلیمی افسر شیلیندر کمار سنگھ کی قیادت میں سروے ٹیم نے قصبہ کے جامعہ میر عبدالواحد مدرسہ جامع العلوم صلحاڑہ جامعہ انوارالعلوم سمیت کئ مدرسوں کا معائنہ کیا اس دوران مدرسوں کے ذمہ داران نے ٹیم کا زوردار استقبال کیا اور سوالات کے جوابات دے کر بارہ نکات پر مبنی معلومات فراہم کرائیں ٹیم کے ذمہ داران نے پوری طرح اطمنان کا اظہار کیا افسران نےنصاب تعلیم طلبہ کی رہائش گاہوں درسگاہوں مطبخ غسل خانہ بیت الخلاء سمیت سبھی انتظامات کا جائزہ لیا مدرسوں کے ذمہ داران نے ٹیم کو مدرسوں میں مہیا سبھی طرح کی سہولیات کے متعلق معلومات فراہم کرائ اس موقع پر سید حسین میاں مولانا محمد شریف مولانا محمد اطہر حافظ محمد احمد حافظ محمد واصف بیگ مولانا بشیر احمد محمد طارق محمد راشد سمیت مدرسوں کے اساتزہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے