سروے ٹیم مدرسہ اشرف العلوم کے انتظامات سے مطمئن

ہردوئی ( حافظ طریق احمد)
ریاستی حکومت کے ہدایت کے پیش نظر ریاست بھر کے غیر منظور شدہ مدارس کا سروے جاری ہے اج 27ستمبر بروز منگل شہر کے مدرسہ اشرف العلوم ادریس گنج کا سروے کیا گیا انتظامات و دیگر معاملات سے ٹیم پوری طرح مطمئن نظر ائئ ضلع اقلیتی بہبود افسر روہت کمار سنگھ نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مدرسہ کا سروے کیا شہر کے بلگرام روڈ واقع مدرسہ اشرف العلوم میں پہونچ کر بارہ نکات پر مبنی معلومات حاصل کی انہوں نے یہاں کے انتظامات دیکھ کر اطمنان کا اظہار کیا مدرسہ میں تمام انتظامات درست ملنے کے بعد ٹیم اور مدرسہ کے ذمہ داران نے اطمنان کا اظہار کیا ٹیم نے یہاں طلبہ کی رہائش گاہوں درسگاوں سمیت مطبخ غسل خانہ بیت الخلاءصحن وغیرہ کا معائنہ کیا ونصاب تعلیم بجلی جنریٹرپانی وغیرہ کے متعلق معلومات حاصل کی وہیں مدرسہ کے ذمہ داروں نے بتایاکہ انکے مدرسہ میں موسم کے لحاظ سے ٹھنڈہ گرم پانی موجود رہتا ہےعوامی چندہ سے چلنے والے اس ادارہ میں چندہ کی تفصیلات موجود ہیں اس موقع پر مولانا عبدالجلیل قاسمی مفتی وکیل احمد قاسمی حافظ عقیل احمد قاری محمد ذاکر کفیل احمد حافظ محمد فرقان ماسٹر اسرارالحسن وغیرہ نے بھی افسران کے طرز عمل اور خوش اسلوبی سے دی گئئ کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے