پٹنہ: مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی کی تصنیف "نقوش تابندہ” کا رسم اجرا


پٹنہ یکم اگست (پریس اعلانیہ) گزشتہ دنوں مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی، جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار کی تازہ ترین تصنیف "نقوش تابندہ” کے رسم اجرا کی تقریب آل انڈیا ملی کونسل بہار کی آفس پھلواری شریف پٹنہ میں منعقد ہو ئ، جس میں معززین شہر، اراکین ملی کونسل و دیگر حضرات شریک ہوئے،
مفکر اسلام حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نے فرمایا کہ یہ کتاب عمدہ مضامین و قیمتی مقالات کا مجموعہ ہے، جس سے دینی رہنمائی اوربہت سے موضوعات پر وقیع معلومات میں اضافہ ہوتا ہے، دعا ہے کہ مولانا کی دیگر تصانیف کی طرح اس کو بھی قبولیت عامہ حاصل ہو، ڈاکٹر مولانا عتیق الرحمن قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار نے اس عمدہ تصنیف پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا محمد عالم قاسمی کو لکھنے پڑھنے کا عمدہ ذوق ہے اس لیے انکے قلم گہر بار سے معیاری کتابیں منصہء شہودپر آتی رہتی ہیں، اللہ تعالیٰ اسے شرف قبولیت بخشے،
جبکہ مولانا ڈاکٹر نور السلام ندوی نے تفصیل سے اس کتاب پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈاکٹر مولانا محمد عالم قاسمی بہار کے ان ممتاز علماء کرام میں سے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے تحریر و تقریر کا عظیم ملکہ عطا فر مایا ہے، اس کتاب میں مضامین بہت عمدہ اور معلوماتی ہیں، دینی و ادبی ودیگر معلومات کا یہ بہترین گلدستہ ہے، خاص طور پر اس کتاب کے عرض مصنف میں اردو ادب کے حوالے سے مختصر لفظوں میں ادبی تاریخ پر عمدہ روشنی ڈالی گئی ہے، اسی طرح قرآن مجید کے اردو تراجم پر بہت سیر حاصل بحث کی گئی ہے، اور اردو صحافت پر بھی گرانقدر مبسوط مقالہ ہے اس طرح بہت سے اہم مضامین اس میں شامل ہیں اس عمدہ تصنیف پر مولانا موصوف کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، انکے علاوہ اس تقریب میں شرکت والے حضرات کے اسمائے گرامی ہیں جناب ڈاکٹر عارف الاسلام، گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ، جناب اعجاز شعیب، مولانا ڈاکٹر سجاد احمد ندوی، مولانا محمد اکرم قاسمی پتونا، مدھوبنی ،مولانا فاروق قاسمی گیا، مولانا مفتی جمال الدین قاسمی پٹنہ، اور ظفر عالم پٹنہ وغیرہ قابل ذکر ہیں.