مدرسہ ام القراء و مدرسہ کنزالعلوم بینی گنج کا ہوا سروے

ہردوئی (طریق احمد)
ریاستی حکومت کے حکم پر مدارس میں کے جارہے سروے کے تحت اج 28ستمر بروز بدھ بینی گنج قصبہ کے محلہ کرشنا نگر میں واقع مدرسہ کنزالعلوم و مدرسہ ام القرا کا سروے کوتھاواں بلاک حلقہ کے بیسک تعلیمی افسر مسٹر اجیت کمار سنگھ کے زریعہ کیا گیا انہوں اپنی ٹیم کے ساتھ متعلقہ مدارس میں پہونچ کر مدرسہ میں چلاے جارہے نصاب تعلیم درسگاہوں بیت الخلاء صحن کھیلنے کا میدان پینے کے پانی وغیرہ کے متعلق ذمہ داران سے معلومات حاصل کی ٹیم نے اساتزہ طلبہ کۓ بابت اور چندہ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی اس دوران ذمہ داران مدرسہ نے بتایا کہ مدرسہ میں طلبہ کی مقدار کے مطابق اساتزہ موجود ہیں وہیں ٹیم کو بتایاکہ عوامی چندہ سے چلاے جارہے مدرسہ میں پورا حساب موجود ہے مدرسہ کے دستاویز سمیت پوری جانکاری صحیح ملنے پر ٹیم نے اطمنان کا اظہار کیا وہیں ذمہ داران نے ٹیم کا زوردار استقبال کیا اس موقع پر حافظ محمد نفیس مولانا احمد نعیم قاسمی مفتی محمد عمران سمیت اساتزہ موجود رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے