سدھارتھ نگر: مدرسہ رئیس العلوم میں منعقد ہوئی جشن آزادی کی تقریب

اٹوا/سدھارتھ نگر
آج 15 اگست یعنی ہندستان کی آزادی کا دن ہے۔ اسی مناسبت سےمدرسہ رئیس العلوم پرسیا اٹوا میں ایک جشن آزادی کی تقریب رکھی گئی جس میں مدرسے کے بچوں اور بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز کیا گیا حمد و نعت پیش کئے گئے پھر حافظ صفی الرحمن صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ساتھ ساتھ قومی گیت اور قومی ترانہ پیش کیا گیا بچوں نے حب الوطنی پر تقریر اور نظم پیش کئے،بچوں نے دوران تقریر کہا کہ پندرہ اگست صرف فرحت و انبساط کا دن ہی نہیں ہے بلکہ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی وراثت ہے بڑی طویل جد وجہد کے بعد یہ ملک آزاد ہوا ہے تو اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب مل کر عہد کریں کہ جی جان سے اس ملک کو سنواریں گے امن اور بھائی چارہ کا ماحول پیدا کریں گے نیز ملک اور بیرون کے تمام دشمنوں سے اس ملک کی حفاظت کریں گے ،پروگرام بہت ہی اچھا ہوا۔ اس مجلس میں راکیش کمار یادو،اصغر علی، رام بہادر،بیت اللہ،منیر ورما،شکیل احمد، حفیظ اللہ عرف باڑھو، محمد سلیم عرف بادشاہ، عاشق علی وغیرہ کافی لوگ موجود رہے۔ آخر میں تمام شرکاء کے شکریے کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔نیز بچوں میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔