بلگرام/ہردوئی (طریق احمد)
الہ آباد ہائی کورٹ کا جج منتخب ہونے کے بعد قصبہ سانڈی کے رہنے والے مسٹر اظہر حسین ادریسی کی اپنے وطن آمد پر ان کا پرزور استقبال کیا گیا، استقبالیہ تقریب میں تبادلہ خیالات کرتے ہوئے نومنتخب جج نے سب کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلانے پر زور دیتے ہوئے کہا تعلیم ہی کے ذریعے انسان بلندی کی راہیں طے کرسکتا ہے، واضح ہو جاندی قصبے کے محلہ سلام اللہ گنج ساکن مولوی مولا بخش مرحوم کے بیٹے مسٹر اظہر حسین گذشتہ کئی برسوں سے اطراف کے اضلاع میں جج رہے، الہ آباد ہائی کورٹ کے جج منتخب ہونے کی خبر پا کر پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے، استقبالیہ تقریب میں سانڈی قصبہ کے سابق چیر مین دنیش چندر گپتا ،بابو ہریش چندر کشواہا، منا لال پال ، رماشنکر پاٹھک، عثمان خان، سماجی کارکن انل گپتا، انوارالحسن، ساجد منصوری، انل چندر بھوشن، رستوگی، محمد شکیل سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پھولوں کا ہار پہناکر سب پرتپاک خیر مقدم کیا، قصبہ کے بس اسٹاپ پر سابق چیر مین کے نمائندہ محمد اعظم منے نے گل پوشی کرکے انکا زوردار استقبال کیا، اس موقع پر اڈیشنل جج ہردوئی کے علاوہ پولیس افسران سمیت مقامی عملہ بھی موجود رہا۔