دمہ کے مریض دھول دھواں اور نشے والی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کریں: ڈاکٹر گلزار محمد اعظمی


اعظم گڑھ: 24 اگست، ہماری آواز(عبد الرحیم شیخ)
سحر ہیلتھ سینٹر اور ڈرمہ کلینک لال گنج میں ایک مفت دمہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں دوا کی مشہور کمپنی سپلہ سے انجني سنگھ نے مریضوں کی جانچ کی اور ٹی بی کے مشہور معالج ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے مریضوں کو دوا تقسیم کی ۔
اِس موقع پر ڈاکٹر گُلزار احمد اعظمی نے مریضوں سے کہا کہ دمہ کے مریضوں کو دھول دھواں اور سرد چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے ۔توانائی والی چیزوں کو برابر استعمال کرنا چاہئے ۔انہیلر کا استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔
اِس موقع پر محمد عاطف ،افضل انصاری ،پرمود کمار ،جاوید انصاری ،محمد عمر سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔